سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 25 رمضان المبارک بروز اتوار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیگر ممالک کے مسلمان افراد میں افغانستان، ماریشس، مالے اور انڈیا سے لوگ بھی ڈنر میں شریک ہوئے۔ یہ افطار ڈنر فرانس میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2018ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹر کی سہولت کیساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔ روزانہ افطار کے بعد مریضوں کے باقاعدہ چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈیوٹی سرانجام دی۔
منہاج القرآن و یلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام عمر ویلی میں 50 غریب خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی، تقریب سے عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول، ضلعی ناظم منہاج القرآن رانا رب نواز انجم مہمان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی و طہارت اور توبہ و استغفار کا درس دیتا ہے۔
آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام آغوش گرائمر اسکول کی سالانہ تقریب انعامات و یوم والدین 17 اپریل 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جیوگرافی و سوشل سائنسز کی کتب اور خاص طور پر پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب میں سے پاکستان کے نقشہ سے کشمیر کو نکال دیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 13ویں اجتماعی پروقار تقریب 25 مارچ 2018 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، 23 مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح ان کی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پایا۔ دلہنوں کو منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے بیوٹی پارلر میں تیار کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں میں دلہنوں کو تیار کرنے میں مدد کی، ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گھریلو استعمال کا سامان دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی نے فروری میں 11 سے 17 فروری 2018ء تک جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کی طرف سے جنوبی افریقہ میں فلاحی منصوبے ’’منہاج ایجوکیشن اینڈ آرفن سنٹر‘‘ کے قیام بارے ملاقاتیں کیں۔ دورے میں وہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاون پہنچے۔ فیصل مشہدی نے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا، چیئرمین گرے اسٹریٹ جامع مسجد اے وی محمد اور دیگر جنوبی افریقن رہنماوں سے ملاقات بھی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 25 مارچ (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں 20 مسلم 3 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔ ہر نوبیاہتا جوڑے کو ضروریات زندگی کا تمام سامان تحفے میں دیا جائیگا۔ شادیوں کی تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر مرکزی تقریبات میں آرفن ہوم آغوش کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، عالمی شہرت یافتہ نقیب تسلیم صابری، معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، کرنل (ر) محمد مبشر، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، فرح ناز، شاہد لطیف، عمران بٹ، محمد عامر، رانا محمد فاروق اور ادارہ آغوش کے اساتذہ اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے مقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے، جبکہ کی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے تقریب کی صدارت کی۔
برما کے متاثرین روہنگیا مسلمانوں کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے امدادی کیمپ لگایا، جس میں 70 رضا کاروں نے حصہ لیا۔ امدادی کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مالی امدادی، طبی سہولیات اور کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی شامل ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے کیمپوں میں میڈیکل کیمپ میں زخمیوں کو طبی امداد اور بیماروں کو ادوایات دی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
عیدالاضحٰی 2017ء کے موقع پر بنگلہ دیش میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سلہٹ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں قربانی کے جانور گائے ذبح کر کے اور گوشت بنا کر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے گھر گھر جا کر بھی گوشت تقسیم کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.