سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مغربی بنگال نے 14 فروری 2016 کو کے ایم سی پی سکول کولکتہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں جرنل فزیشن، کارڈیالوجسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز شریک تھے۔ کیمپ میں 1000 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ فری ہیپاٹائیٹس بی سی، گائینی اور شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے حیدرآباد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اشیائے خوردونوش اور فروٹ کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن، سٹی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے پیکٹس چار مینار دواخانہ میں 200، انڈو امیریکن کینسر ہسپتال میں 150، عثمانیہ جنرل ہسپتال میں 150 اور انیس الغرباء یتیم خانہ میں 200 سے زائد افراد کو فراہم کیے گئے۔
لاہور کے علاقے یو سی 180 منہالہ میں پاکستان عوامی تحریک اور فلاحی ادارہ آئی بی ایل فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام 18دسمبر کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپ کا منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں خون کے عطیات جمع کرنے اور فری آئی کیمپ لگانے کے ساتھ مستحق خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بریگیڈیئر (ر) محمد احمد اظفر، پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثریں زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا، MWF کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور PAT کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی نے خیبرپختونخواہ میں شانگلہ، مینگورہ، سیدو شریف اور دیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثریں میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل اور خیمے تقسیم کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی تنظیموں کو فی الفور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی، متاثرین کی امداد اور بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام 8 اکتوبر 2005 ء کے قیامت خیز زلزلہ کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں زندہ بچنے والے ہزاروں خاندان حکومتی بے حسی اور کرپشن کی زد پر ہیں اور 10 سال بعد بھی کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے امداد اور حکومتی وعدوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک اور وطنِ عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن نے امسال ڈیرہ بگٹی میں بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ سوئی کے علاقے بگٹی کالونی میں قائم قربان گاہ سے بوگرا کالونی، شیخ کالونی، دیناری کالونی، ظفر کالونی، محمد کالونی اور سید کالونی سمیت سوئی کے دور دراز علاقوں میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے گھر گھر جاکر گوشت پہنچایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ مرکزی قربان گاہ پر سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی قربان گاہ کا وزٹ کیا۔ بہترین انتظامات پر انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم اور رضاکاران کو سراہا۔
آسٹریا میں گذشتہ چند ہفتوں سے ملک شام کے پناہ گزین خواتین و حضرات و بچے نہایت پریشانی کا شکار ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں دکھی و مصیت زدہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اس ایمانی جذبے کے تحت گذشتہ کئی ہفتوں سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے کارکنان منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف کے ہمراہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے نہ صرف کپڑے، جوتے اور تازہ طعام وغیرہ بہم پہنچا رہے ہیں بلکہ پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر بلال چیمہ ان پناہ گزینوں کو بھرپور قانونی رہنمائی بھی مہیا کررہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال دنیا بھر میں غرباء، یتامیٰ اور بےسہارا افراد کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کرتی ہے، جس سے حاصل کردہ آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے۔ امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر سے 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہی ہے۔
فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں کا اظہارِ افسوس
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہر اعتکاف 2015ء کی خواتین اعتکاف گاہ میں شرکت کرنے والی معتکفات کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر نوشانہ حمید کی نگرانی میں کام کرنے والی میڈیکل کمیٹی اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی کر رہی ہے۔ کیمپ کا مقصد معتکفات کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کمیٹی کی سربراہی کلثوم قمر کر رہی ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب سربراہ کی ذمہ داری حمیرا خالد نبھارہی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لیے تمام اعتکاف گاہ کے تمام ہالز میں بھی میڈیکل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.