سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم سیلاب متاثرین کی امداد کے ضلع لیہ پہنچ گئی، جہاں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ ٹیم کی طرف سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن وادی سون کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا گیا اور نائب ناظمِ اعلی انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک کے 200 سے زائد مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن میں وادی سون بھی شامل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے ضلع کشمور میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے متاثرین سیلاب سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں کو باقاعدہ رجسٹریشن کے عمل سے راشن دیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں 200 سے زائد امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے تونسہ شریف اور سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرینِ سیلاب میں راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر راشن تقسیم کرنے کے بعد انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے 4 اضلاع، سندھ اور جنوبی پنجاب کے تین تین اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شمالی پنجاب کے مختلف شہروں لالیاں ضلع چنیوٹ، کوٹلہ ارب علی خاں ضلع گجرات، جھنگ، مریدکے، چیچہ وطنی ضلع ساہیوال، شاہکوٹ ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ، گجرات، راہوالی ضلع گوجرانوالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی رہنماوں نے کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں روجھان، فاضل پور، راجن پور، داجل یارو کھوسہ، ڈیرہ غازی خان، چوٹی اور تونسہ شریف میں ایک مکمل موبائل ہسپتال (موبائل میڈیکل وین) معہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، لیب اور ادویات روانہ کر دی ہے۔ موبائل ہاسپتال متاثرین کا مکمل فری علاج کرے گا اور انہیں ادویات بھی مفت دی جائیں گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شمالی پنجاب میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپس کے نگرانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔ انجینئر محمد رفیق نے بتایا کہ شمالی پنجاب میں 50 مقامات پر ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام میرپور آزاد کشمیر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں اہل علاقہ اور لوگوں نے اپنے صدقات و عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو جمع کرائے۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیالکوٹ، کلہر کہار، کلور کوٹ اور سرگودھا میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں منہاج القرآن کے کارکن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں قائم کیمپس میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان، راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء جمع کی جا رہی ہیں، جنہیں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تونسہ شریف کی نواحی بستی لغاری میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں اہل علاقہ متاثرین سیلاب کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام کے پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر متاثرینِ سیلاب کی بروقت اور صحیح امداد کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد جلد ہی خیمہ بستیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہنگامی بنیادوں میں مختلف شہروں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.