سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہیلپ فیڈ پراجیکٹ رمضان المبارک 2015 کے تحت کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں 500 خاندانوں کو رمضان پیکج دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام سریعہ (گجرات) کے مختلف سکولز میں غریب، یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ 16 مئی کو ہونے والی یونیفارمز تقسیم کی اس تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ تعلیم وتربیت کے بغیر معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں، تعلیمی میدان میں بہتری اور مستحق طلبہ و طالبات کی فلاح کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جو خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس کی افادیت مسلمہ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 11 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انسانی خدمت کے ویژن اور عزم کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور المواخات اسلامک مائیکرو فنانس کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بیروزگاروں میں ’’سائیکلو وین‘‘ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سائیکلو وین حاصل کرنے والوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنا اور مجبوروں، مزدوروں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 11 ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں مسلم و غیر مسلم 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سینیئر سیاستدان بیگم عابدہ حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور، پیر مہرہ شریف شہزادہ ہمایوں پیرزادہ نے دلہوں اور دلہنوں کو خصوصی تحائف دیے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور پروجیکٹ مینیجر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن برطانیہ عدنان سہیل کی قیادت میں تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تھر پارکر میں امدادی سرگرمیوں اور مسقتل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات کے لئے سروے کر کے معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ ان معلومات کی روشنی میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تھرپارکر کے مکینوں کے لئے پینے کا صاف پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات شروع کروائے گی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن واہ کینٹ، راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی فری دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ناگویا اور جاپانی کمیونٹی کے لوگوں نے مورخہ یکم مارچ 2015 بروز اتوار کو ملکر علاقہ بھر کی صفائی کی اور اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اسلام دین امن ہے اور امن کا ہی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے۔ صفائی کی اس مہم میں جاپانی بلدیہ کے اعلیٰ عہدوں کے حامل پولیس افسران بھی شامل تھے، جبکہ منہاج القرآن ناگویا جاپان کی جانب سے علامہ عبدالمصطفیٰ، حاجی محمد صفدر، خالد علی، محمد جاوید سجن، سید نواز اور احسان اللہ شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
پاکپتن شریف کے گاؤں چک 20 ایس پی میں منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے ضلعی ناظم میاں ثناء اللہ سکھیرا کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر تھرپارکر کے علاقوں کا مکمل سروے کیا ہے۔ متاثرین کو راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کے ساتھ ساتھ 1000 واٹر پمپس کی انسٹالیشن کیلئے فوری اور ہنگامی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
امسال اجتماعی قربانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی جا رہی ہے ان میں حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، اٹھارہ ہزاری، لاہور اور اندرون سندھ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیمیں اور رضاکاران قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب اور غریب بستیوں میں تقسیم کریں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین وزیرستان (IDPS) کیلئے 12ہزار خوراک کے پیکٹ 14ٹرکوں کے ذریعے روانہ کر دئیے۔ 14 ٹرکوں کے اس قافلے کو ڈاکٹر طاہرالقادری اورانکے بیٹے ڈاکٹرحسن محی الدین نے دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حسب روایات مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور فوج پوری قوم کا فخر ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.