سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے "سلوک و تصوف" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کی اصطلاحات میں اصل حیثیت اور مقام شیخ کو حاصل ہے۔ "شیخ" ہونا نہ کاروبار اور نہ ہی وراثت ہے۔ بلکہ تصوف میں احسان، ایمان اور ایقان کے تقاضے پورے کرنے والا کوئی بھی شخص مقام و مرتبہ حاصل کر سکتا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ بغیر عمل کے پیری کا دعویٰ کرنے والے دھوکے باز ہیں۔ اعمال صالح کے بغیر صرف نسبت سے بیڑا پار کرنے کا تصور اولیائے کرام کے ہاں نہیں تھا یہ تصور جاہلوں اور دنیا پرستوں کا ہے۔ شریعت پر عمل کئے بغیر جو طریقت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا، کاذب اور شیطان ہے۔ تصوف حسن اعمال، حسن احوال اور حسن اخلاق کا نام ہے جبکہ ہمارا معاشرہ حقیقت تصوف کو سمجھنے کے حوالے سے دو انتہاؤں پر کھڑا ہے، ایک طرف تصوف کا کلیتاً انکار ہے جبکہ دوسری طرف اسکے نام پر کاروبار کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف لاہور میں شروع ہوگیا۔ جامع المنہاج (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ میں آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر ہزارہا خواتین و حضرات عید کا چاند نظر آنے تک معتکف ہوگئے ہیں۔ شہراعتکاف میں معتکفین کو سہولیات دینے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ عظیم الشان دروس عرفان القرآن کا انعقاد مورخہ 10 اگست 2011ء کو رحمت شادی ہال میں کیا گیا۔ جس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ ان دروس میں مختلف موضوعات پر محترمہ کلثوم طارق، محترمہ عائشہ شبیر، اور محترمہ ارشاد اقبال نے پر مغز لیکچرز دیئے۔ دروس قرآن کی اختتامی تقریب مورخہ 14 اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 جولائی تا 21 جولائی 2011ء بمقام منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا۔ جس کا مقصد خواتین میں اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ رجوع الی القرآن کے ہدف کا حصول، فیلڈ کے لئے معلمات کی تیاری، عرفان القرآن کورسز، حلقاتِ عرفان القرآن اور حلقاتِ درود و فکر کا فروغ و استحکام پیدا کرنا تھا۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مورخہ 09 جولائی 2011ء کو تنظیمی دورہ پرسڈنی ایئرپورٹ پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔
نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی کیمپ برائے معلمات" آئیں دین سیکھیں" کورس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 150 معلمات نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں تربیت اور تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس نے سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 4 جولائی تا 10 جولائی 2011ء کو منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت، بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی اور بیداری شعور تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالجز فار ویمن کی طالبات کے لئے 15 جون 2011ء کو 7 روزہ فیلڈ ورک کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ ورکشاپ میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ و منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 جون 2011 کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو ہوا۔ افتتاح منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کی سرپرست زبیدہ بیگم نے کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام خواتین کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست کھاریاں شہر کے محلہ نثار پورہ میں منعقد ہوئی۔ آرمی میڈیکل کور سے کرنل رخسانہ شاہد تقریب میں مہمان خصوصی تھیں،
منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی صدر الماس خواجہ نے مورخہ 23 اپریل 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ کے اعزاز میں خواجہ ہاؤس آسٹریا میں ایک پر تکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی عہدیداران، دوسری مذہبی تنظیموں کی خواتین اور منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب 24 اپریل 2011ء کو نیو کیمپس منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ 25 نوبہیاتا جوڑوں میں 2 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.