سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکپتن کے ہونہار ثناء خوان احسن جاوید قادری کی نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں
مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ، ناروے کی جانب سے ذیلی تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ درامن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 25 اپریل، 2009 بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ اس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی تمام مرکزی عہدیداران، منہاج سسٹرز ناروے اور درامن سنٹر کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد عیسوی سن پیدایش کی مناسبت سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انتہائی عقیدت اور محبت سے منایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کا قیام 13 مئی 2007ء کو عمل میں آیا۔ مسز فوزیہ عارف کھوکھر منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر جبکہ فوزیہ گلزار ناظمہ ہیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر تنظیمات کی طرح بھکر میں بھی ویمن لیگ شاندار انداز میں کام کر رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 12 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس تقریب کو خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر بعثت مبارک کی نسبت سے منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب 12 اپریل 2009ء بروز اتوار 11:00 بجے دن منہاج القرآن پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہی ہے۔ جس میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 23 خواتین کا نکاح اور رخصتی کا فریضہ سرانجام دیا جا رہا ہے۔
سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے کے غیر انسانی واقعہ پر منہاج القرآن ویمن لیگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر مورخہ 4 اپریل 2009ء کو کیا گیا۔ مظاہرے میں اس ظالمانہ، غیرانسانی، غیر اخلاقی اور مذموم واقعہ کی شدید ترین مذمت کی گئی، خواتین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر میلاد ملن تقریب مورخہ 16 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے تصوف ہال میں کیا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 9 مارچ 2009ء کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ کانفرنس کی صدارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص الشیخ السید محمد بن احمد بن علی النوری المدنی نے کی۔
عالمی میلاد کانفرنس 2009ء کی مینار پاکستان کی براہ راست ویڈیو کوریج ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں
استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کیو ٹی وی پر براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کراچی اور سندھ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے خوبصورت موقع پر قائد ڈے کے مرکزی پروگرام کے دوران منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام عرفان القرآن کے انگلش ترجمہ کے ساتھ نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com جاری کر دی گئی۔ شیخ الاسلام نے خود ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔
منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس جاری ہے۔ کورس کا آغاز تین نومبر 2008 کو ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم حافظ محمد سعید رضا بغدادی اس کورس کے معلم تھے۔ عرفان القرآن کلاس میں جماعت ہفتم تا دہم کی طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
منہاج نیوز ملاحظہ کریں اور ہمیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں کہ آپ اس میں مزید کیا چاہتے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں؟ آپ کے پاس اس میں مزید بہتری کے لئے کیا تجاویز ہیں؟ ہم آپ کے تبصرہ و تجاویز کے منتظر ہیں۔ جس قدر زیادہ آپ کے تاثرات ہم تک پہنچیں گے اسی قدر ہم بہتر سے بہتر کارکردگی کا اظہار کر سکیں گے۔ ذیل میں منہاج نیوز کی اب تک کی تمام قسطیں شائع کی گئی ہیں، براہ مہربانی اپنی آراء سے ضرور نوازیں۔ شکریہ
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.