سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گوشہ درود کے قیام کو دو سال مکمل ہونے پر 7 دسمبر کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خصوصی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 2 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عرفان القرآن سنٹر خواتین کے لئے تعلیمی و تربیتی مرکز ہو گا۔ جہاں خواتین کو علوم شریعہ سے مکمل آگاہی دی جائیگی اور خواتین کے قلوب و اذھان کی تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کی جائے گی۔ خواتین کو با عمل بنانے کے لئے عملی تربیت کا بھی انتظام ہو گا۔ اس مقصد کے پیشہ نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ عالی کی زیر پرستی مرکزی سیکر ٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں عرفان القرآن سنٹر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے اقامتی بلاک (رہائش گاہ گوشہ نشین) کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مشرقی حصے میں سیل سنٹر کے ساتھ بائیں جانب اس کام کا آغاز بنیادوں کی کھدائی سے ہوچکا ہے۔ ابتدائی طور پر یہاں سفید کلی سے نشانات لگائے گئے۔ اس کے بعد کرین کی مدد سے اس جگہ سے مٹی باہر نکالی جا رہی ہے۔
انفرادی، اجتماعی اور قومی زندگی میں علوم شریعہ کے فروغ، قرآن اور صاحب قرآن سے حبی اور عملی تعلق پیدا کرنے، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا اور خواتین کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن سنٹرز کا آغاز کیا گیا ہے جس کا تعارف پیش خدمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم وصال مبارک کے سلسلہ میں مورخہ 3 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو حضور قدوۃ الاولیاء کے مرید خاص اور دربار غوثیہ کراچی میں 50 سال تک بطور خادم خدمت کرنے والے حاجی شیر جان قادری کے لیے تعزیتی ریفرنس سے منسوب کیا گیا۔ حاجی شیر جان قادری کا دو روز قبل کراچی دربار غوثیہ پر ہی انتقال ہوا تھا۔
پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 25 نومبر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں مرکزی صدر فیض الرحمان درانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں عام انتخابات 2008ء سے متعلق پارٹی پالیسی تشکیل دی گئی۔ جنرل کونسل میں عام انتخابات 2008ء کی پالیسی پر مبنی قرارداد پارٹی کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے پیش کی جسکی جنرل کونسل نے منظوری دی اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسکی توثیق کی۔ پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل نے یہ قرارداد منظور کی کہ پاکستان عوامی تحریک جمہوریت اور انتخابی عمل پر یقین رکھتی ہے لیکن موجودہ بدعنوان اور مہنگا نظام انتخاب جمہوریت کے خلاف ہے۔ موجودہ نظام ملک وقوم کو حقیقی جمہوریت کی طرف نہیں بلکہ تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے نمائندہ علمی و تحقیقی شمارہ سہ ماہی العلماء کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب 26 نومبر کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے آفس میں منعقد ہوئی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے اپنے دست مبارک سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، صدر منہاج القرآن علماء کونسل صاحبزادہ فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور علامہ آصف اکبر میر، علامہ کوکب سیالوی، ناظم امور داخلہ عبدالواحد بٹ، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 18 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیرصدارت اس اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے چاروں صوبوں سے صوبائی نمائندوں کے علاوہ ملک بھر سے تحریک کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم سیکرٹریٹ عبدالواحد بٹ، ناظم دعوت و تربیت رانا محمد ادریس، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز اور تحریک کی دیگر نظامتوں کے سربراہان اور ممبر ای سی ای بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چچا جان الحاج محمد اسماعیل قادری کی نماز جنازہ 17 نومبر کو ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کی گئی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر علامہ محمد نواز ظفر، ناظم علماء کونسل علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، محمد عباس نقشبندی، نائب ناظم ویلفیئر ساجد حمید، افتخار چوہدری، میاں محمد سرور صدیق، فضل حسین اعوان اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے خصوصی طور پر نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چچا جان الحاج محمد اسماعیل قادری انتقال کر گئے (إنَّا للّه وَإنَّـا إلَيْه رَاجعونَ)۔ ان کی نماز جنازہ 2:00 بجے لوہلے شاہ قبرستان جھنگ میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں ماہانہ شب بیداریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلی شب بیداری تحریک منہاج القرآن جہلم نے منعقد کی۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کے تحصیلی ناظم تربیت پروفیسر محمد اکرم مدنی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تحصیلی ناظم تحریک قاضی نصیر اور دیگر قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کی بنیادوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مینارۃ السلام کے گنبد کی کھدائی کے بعد اس کی بنیادوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ گنبد کی ان بنیادوں کو 14 فٹ گہرا کھودنے کے بعد اس میں سریوں، بجری اور سیمنٹ کے ہیوی تعمیری میڑیل سے کام مکمل کیا گیا۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیو اور نئی مسجد کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ یہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسجد کے صحن میں لگی تختی کی نقاب کشائی سے جامع مسجد کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع کئے گئے پینڈل کے پہلے کمیونٹی "آواز" ایف ایم ریڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے لیے آپ نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مورخہ 9 نومبر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سڈیز ماڈل ٹاون میں خصوصی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ "تصور اقبال اور تصویر پاکستان" کے عنوان سے ہونے والے اس مقابلے کو طلباء کی نمائندہ بزم منہاج نے منعقد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ان کے ساتھ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری، میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر ظہور احمد الازہری، رانا محمد اکرم قادری، سہیل احمد رضا، ضیاء الحق بخاری، صابر حسین نقشبندی، محمد آصف قادری اور شہادت خان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.