سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام رسم قل خوانی برائے ایصال ثواب مرحومہ محترمہ نازیہ عبد الستار صاحبہ (ڈپٹی ایڈیٹر دخترانِ اسلام)
منہاج القرآن ویمن لیگ کھوئی رٹہ (آزاد کشمیر) کے زیرِاہتمام تیسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعاد کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد (مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کوٹلی کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نقابت کے فرائض محترمہ ثمینہ یاسر نے انجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل لاہور کی ممبران نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور پراجیکٹر کے ذریعے حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ولادت محمدی ﷺ کے معجزات پر خطاب کا کلپ سنوایا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چوالیسویں یوم تاسیس پر میں اس کے دنیا بھر میں قیام پذیر تمام تر وابستگان، ذمہ داران، عہدیداران، اور کارکنان کو صمیمِ قلب سے ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہوں۔
نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت کا منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر پیغام، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں اس نعمتِ عظمیٰ کی قدر کرنے اور اس مشن پر استقامت سے قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن محترمہ سدرہ کرامت اور کوآرڈینیٹر WOICE محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل و ایگرز نعت کونسل جہلم نے آقائے دوجہاںﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوبلنز کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’حریص علیکم‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز اللہ کے بابرکت کلام سے کیا گیا، اور آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں نعت اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ محترمہ مسز نجم السحر (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن) نے استقبالیہ پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد اور تحصیل لطیف آباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے کیا۔ کانفرنس میں نعت خوانی کے فرائض مرکزی نعت کونسل نے ادا کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے ’’بالمومنین روف رحیم‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
عالمی میلاد کانفرنس 2024 میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے معصوم نونہالوں نے خوبصورت نشید پر اسٹیج پہ پرفارمنس دی۔ ایگرز کے معصوم بچے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر دیوانہ وار آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.