سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن "عرفان القرآن" کی تقریبِ رُونمائی ایوانِ اِقبال لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں علماء و مشائخ اور دانشوروں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے شیوخ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآّن حکیم سے ہوا جس کی سعادت فخر القراء قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی، اور حسانِ منہاج محمد افضل نوشاہی نے بارگاہِ رِسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض تحریکِ منہاجُ القرآن کے مرکزی ناظمِ تربیت سید فرحت حسین شاہ نے سرانجام دیے؛ جب کہ نام وَر صحافی اور میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے چئیرمین واصف ناگی نے حرفِ آغاز ادا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قرآن حکیم کا جدید ترین اُردو ترجمہ کرنے پر مبارک باد پیش کی، اور اپنی نوعیت کی منفرد و بے مثال تقریب کے اِنعقاد میں شامل ہونے کو اپنے لیے ایک سعادت قرار دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 25 سال میں تحریکِ منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی کام اگلے کئی سو سالوں تک اُمت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ قرآن حکیم کے تراجم کی تاریخ میں "عرفان القرآن" بیش قیمت علمی اثاثہ ہے جو اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن عرفان القرآن کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں ہوئی جس میں علماءو مشائخ، دانشور اور عرب ممالک کے شیوخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 25سال میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی کام اگلے کئی سو سالوں تک امت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ترجمہ قرآن عرفان القرآن 800 سالہ تاریخ میں بیش قیمت علمی اثاثہ ہے جو تراجم کی دنیا میں اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ حضرت میاں میر مسجد کے امام نے کہا کہ دور حاضر کی علمی شخصیات میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ترجمہ قرآن کرکے قرآن کا عرفان زمانے میں پھیلانے کی سعی کی ہے۔ اس وقت عالم اسلام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جو امت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہی ہے اور قرآن کا عرفان بھی دے رہی ہے۔ آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکے کے پیر جمیل الرحمن چشتی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن قاری کو قرآن کی حقیقی روح تک پہنچاتا ہے۔ عرفان القرآن کا اسلوب اور ترجمے کا منفرد انداز دیگر تراجم سے عرفان القرآن کو ممتاز کرتا ہے۔ مولانا زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ترجمہ کے دوران ذرہ برابر بھی ڈنڈی نہیں ماری اور مسلک اور عقیدہ سے بالا ہو کر وہ لکھا جو قرآن انسانیت کو سکھا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرقہ بندی کی دیواروں کو توڑ کر امت مسلمہ کےلئے ترجمہ لکھا ہے میں انہیں خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عشاقان رسول نے شرکت کی۔ ہزاروں خواتین صبح 4:30 تک پنڈال میں موجود تھیں۔ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس کے دوران موسم انتہائی خوشگوار رہا۔ سیکورٹی کے انتظامات بہتر تھے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہونے والی کانفرنس کی کارروائی ARY ڈیجیٹل، Qtv، انٹرنیٹ اور ریڈیو اسلام نیلسن یوکے کے ذریعے براہ راست پوری دنیا میں دیکھی گئی۔ اس طرح اس کانفرنس میں کروڑوں مسلمان شریک تھے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے میلاد فلوٹ پر لگے احتجاجی بینر پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط ثبت کئے۔ کانفرنس میں بیرون ممالک سے شام کے الشیخ اسعد محمد الصاغرجی۔ الشیخ شہاب الدین الفرفور۔ الشیخ محمد ابو الہدا الحسینی، سعادہ الاستاذ ابوبکر بابا الہاشمی، یمن سے السید حبیب عمر بن حفیظ، سوڈان سے الشیخ احمد باکر السودانی، لکھنو انڈیا سے ڈاکٹر سید کلب صادق نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد ابو الہدیٰ نے کہا کہ اس دور میں میلاد النبی کی رونقوں کو منہاج القرآن نے دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد کی عظیم الشان محفل منعقد کرنے پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا جو شخص میلاد کی خوشی مناتا ہے۔ اسکو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔ میلاد منانا صحابہ اور اکابرین کا معمول تھا۔ آپ خوش نصیب لوگ ہیں جو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر اپنی بخشش کا ساماں پیدا کر رہے ہیں۔ منہا ج القرآن کا راستہ فتنوں سے پاک ہے۔ اب یہ بیداری پوری امت میں آئے گی۔ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی نے کہا کہ در اصل پاکستانی میلاد کو بڑی محبت سے مناتے ہیں اس پر میں بہت خوش ہوا ہوں۔ آج میرے ملک شام میں بھی ایسی محافل دیکھنے کو نہیں ملتیں۔
تحریک منہاج القرآن نے تبلیغ کے لئے قرآن مجید کو ذریعہ اور وسیلہ بنا کر عوام الناس کا قصوں کہانیوں اور غیرمستند ذرائع علم سے تعلق توڑا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا کی ہر بحث قرآن سے کر کے ثابت کیا ہے کہ قرآن ہر علم و فن کا منبع ہے
عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرمسرت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی درج ذیل نئی کتب زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ مقدمہ سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، (جلد اَوّل) (نظرِثانی و اِضافہ شدہ ایڈیشن) ۔ ۔ ۔
کائنات ہست وبود میں خدا تعالیٰ نے بے حدوحساب عنایات واحسانات فرمائے ہیں۔ انسان پر لاتعداد انعامات و مہربانیاں فرمائی ہیں اور اسی طرح ہمیشہ فرماتا رہے گا کیونکہ وہ رحیم وکریم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہزاروں نعمتیں دیں لیکن کبھی کسی پر احسان نہیں جتلایا، اس ذات رؤف الرحیم نے ہمیں پوری کائنات میں شرف و بزرگی کا تاج پہنایا اور احسنِ تقویم کے سانچے میں ڈھال کر رشکِ ملائک بنایا ہمیں ماں باپ، بہن بھائی اور بچوں جیسی نعمتوں سے نوازا۔ غرضیکہ ہزاروں ایسی عنایات جو ہمارے تصور سے ماورا ہیں اس نے ہمیں عطا فرمائیں لیکن بطور خاص کسی نعمت اور احسان کا ذکر نہیں کیا اس لئے کہ وہ تو اتنا سخی ہے کہ اسے کوئی مانے یا نہ مانے وہ سب کو اپنے کرم سے نوازتا ہے اور کسی پر اپنے احسان کو نہیں جتلاتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سمیت دنیا بھر کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا اعلامیہ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈنمارک میں ہونے والے ان واقعات کو کس طرح بھی قبول نہیں کیا جا سکتا جن میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور اقوام عالم کے مابین اصلاح احوال کے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے اس قرآنی حکم سے روگردانی کی گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور ہم نے تمہیں قبائل اور اقوام کی صورت میں اس لئے پیدا فرمایا تاکہ تم ایک دوسرے کو جان لو۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک بڑا اجتماعی مظاہرہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں نے حصہ لیا۔ اجتماع توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت پر مغربی پریس خصوصا ڈنمارک کے بے لگام پریس پر سراپا احتجاج بنا ہوا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.