سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ویمن اعتکاف گاہ میں ’’ویمن امپاورمنٹ کا تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور اَصلاً اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا عطا کردہ ہے، مگر جس تصور کا پرچار اور تشہیر میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہوتی ہے یا ویمن امپاورمنٹ کی جو تعریف ہم روز سنتے ہیں وہ ہرگز اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی عطا کردہ نہیں ہے؛ بلکہ مروجہ تعریف مغرب سے درآمد کی گئی ہے۔
شہرِ اعتکاف معتکفات کے لئے نہ صرف روحانی ارتقاء کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں دین و دنیا کی تعلیم و تربیت کا سامان بھی بہم پہنچایا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام فیلڈ کی تنظیمات کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ملک بھر سے عہدیداران شریک ہوئیں۔
ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی سینکڑوں معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 20 سے زائد تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ویمن اعتکاف گاہ میں ہزاروں معتکفات کی تربیت کے لیے حلقات علم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی 60 سے زائد فیلڈ اسکالرز خواتین کے اصلاح احوال و اعمال کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتی ہیں۔
معتکفات کے لیے محفلِ ذکر و نعت کمیٹی کی جانب سے استقبالیہ محفل بعنوان ’’محفلِ ثنائے حبیب‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خواتین کو اعتکاگ گاہ کے شیڈول پر بریفننگ دیتے ہوئے 10 روزہ معمولات پر چند ہدایات دیں۔
نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں محترمہ سمیعہ ٹوانہ، محترمہ پروین بھٹہ نے خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ رضوانہ قمر نے سر انجام دیے۔ تلاوتِ قرآن مجید کے بعد آقائے دو جہاں، حضور رحمت عالم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ویمن اعتکاف میں خواتین کی آمد اور رجسٹریشن کا سلسلہ جاری، ملک کے طول و ارض اور دنیا بھر سے ہزاروں خواتین آج معتکف ہوں گی۔
حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے اجتماعی اعتکاف کے انتظام و انصرام کے پیشِ نظر منہاج کالج برائے خواتین کی پُرعزم طالبات کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ سالہاسال سے شہرِ اعتکاف لاہور کے تمام تر انتظامی معاملات کو رضاکارانہ طور پر بطور احسن سرانجام دیتی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور شعبہ عرفان الہدایہ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تیس روزہ دورہ قرآن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دورہ قرآن میں محترمہ عائشہ ندیم اور محترمہ راحت ندیم نے تدریس کے فرائض سر انجام دئیے اور پورے قرآن مجید کے مضامین کا دورہ کروایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور شعبہ عرفان الہدایہ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر تیس روزہ دورہ قرآن جاری ہے۔ دورہ قرآن کے انعقاد کا مقصد خواتین اور طالبات میں قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں قرآن فہمی کو فروغ دینا ہے۔
سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کو دین اسلام میں بڑی فضیلت حاصل ہے: سدرہ کرامت
منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِاہتمام لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین اور طالبات میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ دورہ قرآن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کر رہی ہیں
مرکزی صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح نازنے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہؓ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائناتؓ کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے ہر لحاظ سے نمونہ کمال اور واجب ا لاتبا ع ہے۔
شعبہ عرفان الہدایہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ضلعی سطح پر 21 روزہ دورہ قرآن کی افتتاحی تقریب کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر لالہ زار کالونی میں انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.