سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
رفاقت مہم 2024 کے سلسلہ میں منہاجُ القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی مرکزی وفد ناظمہ زونز بی محترمہ اُم حبیبہ اسماعیل، ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر، اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ حدیقہ بتول نے سرگودھا کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر (ناظمہ زونز A)، محترمہ لبنیٰ مشتاق (ناظمہ ڈیپارٹمنٹ B)، اور محترمہ صبا اسلم (نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کے زیراہتمام مراکز علم کا آغاز کر دیا گیا ہے مرکزی ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق، نائب زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور صدر ویمن لیگ پاکپتن محترمہ نجم السحر نے پاکپتن سٹی میں چار مقامات پر مراکز علم کا افتتاح کیا۔
گوجرانوالہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکز علم کی افتتاحی تقریب
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام آڈیٹوریم ای لائبریری میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی کی تمام پی پی اور یونین کونسلز کی ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانولہ کے زیراہتمام مرکز علم کی افتتاحی تقریب اور پہلی کلاس کا آغاز کیا گیا جس میں صدر ویمن لیگ گوجرانولہ محترمہ نسرین اسلم نے علم کی اہمیت اور مراکز علم میں پڑھائے جانے والے مضامین پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر اس مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے ملک گیر رفاقت سازی مہم بعنوان ’’میری رفاقت، میرا زاد سفر‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شیخ الاسلام کی فکری اور نظریاتی پہلووں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 36 واں یوم تاسیس مرکزی سیکریٹریٹ میں منایا گیا، بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی دینی نہج پر تعلیم و تربیت کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار مثالی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کو ”التربیۃ“ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ''ایک روزہ التربیہ 2023 کیمپ'' سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کرنا سنتِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔ پورے عہدِ نبوی میں حضور نبی اکرم ﷺ اور امہات المومنین و داعیہ صحابیات کی طرف سے خواتین کی تعلیم و تربیت کی گئی۔ اگر معاشرے کے اخلاقی بگاڑ کو درست کرنا ہے تو پھر عورت کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہوگی اور اس کے اسلام کے داعیہ والے کردار کا احیاء کرنا ہوگا۔ مصطفوی تعلیمات و اخلاق سے آراستہ داعیہ ماں ایک گھر نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کے لیے باعثِ خیر و ثمرات ہوتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج کالج برائے خواتین میں یوم التذکیر کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ نفلی و تربیتی اعتکاف میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والہ اور جامعہ طہ شریعہ کالج عارفوالا کے زیراہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ
منہاج القرآن ویمن لیگ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے محبت و اطاعت رسول ﷺ کے عنوان پر روح پرور اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے بیان کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تحصیل علی پور چھٹہ کی یونین کونسل احمد نگر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر کورسز محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.