سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد کے زیرِاہتمام 8 نومبر 2022 کو سالانہ محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز انیلا الیاس نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ زونل ناظمہ جنوبی پنجاب مصباح مصطفیٰ اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں ڈونگہ بونگہ، فقیر والی اور چشتیاں کی تنظیمی ارکان نے بھی شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد محترمہ سمیرا نازلی نے تمام شرکائے محفل کو استقبالیہ پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کلر سیداں کے زیرِاہتمام 7 نومبر 2022 کو منہاج ماڈل سکول یوسی بھلاکھر میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے خصوصی خطاب کیا اور صدر ضلع راولپنڈی رابعہ مظہر نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا سٹی کے زیر اہتمام 7 ںومبر 2022 کو عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اور خطاب ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نے کیا۔ کانفرنس میں ضلعی صدر سرگودھا صدف سعید، قمر ندیم، مریم عرفان، مسز پروین بھٹہ، آسیہ گل، صفیہ فاطمہ، عظمت خاور اور تحصیلی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیرِاہتمام 5 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا اور ڈائیریکٹر کورسز عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آن لائن عرفان الہدایہ لرننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ لبنیٰ مشتاق نے شرکائے کورس کو عرفان التصوف، حافظہ سحر عنبرین نے ترجمہ و تفسیر، صائمہ نور نے عرفان العقائد، حفصہ طاہرہ نے سیرت النبی ﷺ، بتول مشتاق نے علم الفقہ اور حدیقہ بتول نے علم التجوید کے مضامین پر تفصیلی لیکچرز دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیرِاہتمام 25 دسمبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ و زونل ناظمہ سندھ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نواب شاہ میں WOICE کے پلٹ فارم سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سندھ و گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر WOICE عائشہ مبشر نے "بہترین معاشرے کی تشکیل میں نوجوان کا کردار اور دور حاضر کے چیلنچز کا سامنہ کیسے کیا جائے" کے موضوع پر گرلز کالج کی طالبات سے شاندار اور مؤثر تفصیلی گفتگو فرمائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور سٹی کے زیرِاہتمام 22 دسمبر 2022 کو محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت سحر عنبرین نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل پسرور شمالی کے زیرِاہتمام 23 دسمبر 2022 کو یونین کونسل جروال میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ صائمہ نور نے رفاقت (سنگت و صحبت) کے حوالے سے گفتگو کی، محفل میں خواتین اور ضلع سیالکوٹ کی مختلف تحصیلات سے ذمہ داران بہنوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عبدالمالک کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
منہاج القرآن ویمن لیگ میانوالی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2022 کو یوسی تھمے والی میں تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، صفی اللہ کے تعاون سے محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے کی اور ڈائریکٹر شعبہ کورسز عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے وائس کی عہدیداروں نے عائشہ مبشر کی قیادت میں اندرون سندھ دیہی علاقوں اور ملحقہ گوٹھوں کا تنظیمی دورہ کیا۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں ہنر مند خواتین کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وائس کے تحت چلنے والے ہنر مند پروگرام میں سندھ کی دیہی خواتین کو ترجیحاً شامل کریں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022 کو عباس پور میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 38 سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے ’حضور نبی اکرم ﷺ جانِ کائنات ہیں‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چھٹہ شمالی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقادکیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.