سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں ’’دورہ قرآن‘‘ واہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ دورہ قرآن میں منہاج ویمن لیگ کی سکالرز، خواتین اور ویڈیو لنک کے ذریعہ خواتین آنلائن بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سکالرز نے لیکچر دیئے اور شرکاء کو ترجمہ عرفان القرآن بھی پڑھایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں اختتامی تقریب ’’دورہ قرآن‘‘ منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد آنلائن بھی شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام تقریب تقسیم شیلڈ و اسناد 23 مئی 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم شلیڈ و اسناد اور ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے نائب ناظمات محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج سسٹرز یوکے کے زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی آنلائن نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں منہاج سسٹرز یوکے، سکاٹ لینڈ، شمالی و جنوبی مڈلینڈز سے شرکاء شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو لاک ڈاون کے دوران منہاج سسٹرز کی کارکردگی سے اگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور عرفان الھدایہ ٹیم کے زیراہتمام آنلائن ’’آرٹ اینڈ کیلگرافی‘‘ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 12 مئی کو منعقد ہوئی۔ مقابلہ جات میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور دیگر شہروں سے طالبات نے شرکت کی اور مختلف اسلامی رسم الخط کے فن پارے بنائے۔ کیلگرافی مقابلہ جات میں جہلم سے ماجدہ صابر اور ثناء وحید جبکہ فیصل آباد سے حافظہ مروہ نے پوزیشن حاصل کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ”سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا“ کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ مبارکہ علوم دینیہ کا پہلا مدرسۃ الحدیث اور مدرسۃ السنہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا زہد و ورع، ایثار و سخاوت اور خدمت اسلام میں اپنی مثال آپ تھیں۔ علم کے باب میں آپ کا مرتبہ صحابہ کرام اور صحابیات میں بہت بلند تر ہے۔ تمام ازواج مطہرات اور عالمات صحابیات کا علم جمع کر لیا جائے تو آپ کا علم سب سے زیادہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ نظامت دعوت کے زیراہتمام 25 اپریل 2021ء کو مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں محفلِ حسن قرأت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان بھر سے خواتین قراءنے شرکت کی۔ محفلِ حسن قرأت میں مادرِ تحریک رفعت جبین قادری خصوصی طور پر آن لائن شرکت تھیں۔ برطانیہ سے معروف ثناءخواں آمنہ سلطانی اور جدہ سے حافظہ عابدہ نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالتماآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما ارشاد اقبال نے دعا کروائی۔
نہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 23 اپریل 2021ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے ”سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی سیرت و عادات رہتی دنیا تک خواتین کیلئے مینارہ نور ہیں۔ جس سے روشنی حاصل کرنیوالی خواتین سلامتی و عافیت والی زندگی پائیں گی۔ سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی ہستی تمام عالم نسواں کیلئے ایک روشن و تابندہ مثال اور مکمل و اکمل نمونہ عمل ہے۔ حضر ت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی پاکیزہ سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین اپنے لئے راہ عمل متعین کریں۔
رمضان المبارک کی نورانی ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل (پارہ ٹاؤن) کے زیراہتمام محفل درود پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ نذیر انچارج گوشہ درود شریف اور سید پاکیزہ بخاری ناظمہ ویمن لیگ پیرمحل نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام منعقدہ "سیدۂ کائنات کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عصرِ حاضر میں سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کی زندگی سے وابستہ تمام پہلوؤں کے لئے نمونہ حیات ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے خیر بانٹنے اور ایک دوسرے کی تکالیف دور کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں خیر کثیر کا واحد ذریعہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم وائس کے زیراہتمام راشن کی تقسیم ڈائریکٹر وائس محترمہ قرۃ العین عثمان کے گھر منعقد ہوئی جس میں 45 مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا، یہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی راشن کی تقسیم تھی، ان شاء اللہ باقی دو عشروں میں بھی پوری ٹیم کی معاونت سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیرِاہتمام رمضان پلان 2021 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ روزے کی فرضیت، مقصدیت اور فلسفہ و حکمت سمجھنا ضروری ہے تاکہ افراد معاشرہ کے کردار و سیرت کو روزے کے پاکیزہ اثرات اور تقویٰ و پرہیزگاری کی عظیم نعمت کے حصول کے لئے استعمال کیا جا سکے اور خود کو "لعلکم تتقون" کے حقیقی مقصد کے لئے تیار کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء تقریب کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارک بھی دی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی، روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو انکی شاندار کاکردگی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں، باپ، استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب برات پر ’گناہوں سے معافی اور اللہ کی رضا طلب کرنے کی رات‘ کے عنوان سے محفل کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی صدر تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ محفل سے تہذیب فاطمہ اور منہاج ویمن لیگ پیرمحل کی جنرل سیکرٹری عائشہ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے شب برات کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر رقت انگیز دعا کی گئی اور صلوۃ التسبیح اور ذکر کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام شب معراج پر محفل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت تہذیب فاطمہ نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد تہذیب فاطمہ نے شب معراج اور آقا علیہ السلام کی شان و عظت کے موضوع پر گفتگو کی اور ذکر و درود کے اوراد کروائے۔ بعد ازاں شرکاء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سے مستفید ہوئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.