سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام فیلڈ ورکرز کے لیے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جہلم اور اس کی تحصیلات دینہ، پی ڈی خان اور سوہاوہ سے منہاج ویمن لیگ کی فیلڈورکرز نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ جلال پور گوجرانوالہ اور منہاج ویمن لیگ دینہ جہلم کے وفود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت، زونل ہیڈ شمالی پنجاب محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب محترمہ رافعہ عروج ملک نے دونوں وفود کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور ڈائیریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے قصور سٹی، پتوکی اور اوکاڑہ سٹی کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور تنظیمی اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت قائم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ادارے ایگرز کلب کے زیراہتمام حج کے بابرکت و مقدس ماہ مبارکہ میں بچوں اور بچیوں کیلئے ”لبیک اللہم لبیک“ کے عنوان سے 14 جولائی تا 16 جولائی تک تین روزہ حج معلوماتی و تربیتی سیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیشن کا مقصد بچوں کو حج کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا اور اسکی اہمیت و فضیلت سے آگاہ کرنا ہے۔
منہاج سسٹرز اسپین کی جانب سے انتہائی منفرد اور کامیاب اسلامی خطاطی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن بارسلونا مرکز میں مورخہ 4 جولائی کو کروایا گیا جس میں بارسلونا ، میڈرڈ اور دوسرے شہروں سے 17 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نارتھ پنجاب کے زیراہتمام آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زون بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلات سے صدور و ناظمات کے ساتھ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز سمیت تقریبا پچاس ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم محترمہ اقراء مبین، محترمہ حافظہ سحر عنبرین اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کلب کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوارڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد مہمان خصوصی تھیں۔ ایگرز کلب گوجرانولہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حورالعین حفیظ، ایگرز کے ممبر بچوں کی ماؤں اور دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کے ایگرز کلب کے قیام کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام، ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی یاد میں پیکر مہر و وفا، اخلاص و استقامت کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مادر تحریک، محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ نے خصوصی اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی لازوال خدمات کو خوبصورت الفاظ میں پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے نرسنگ کالج آف ڈی ایچ کیو جہلم کی لائبریری کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں کالج میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ راحیلہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) ، محترمہ ثمینہ کوثر (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج گرلز کالج لاہور ) نے تقریب میں شرکت کی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحومہ ڈاکٹر نوشابہ حمید کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.