سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اور نظامت تربیت کے تعاون سے فہم دین سافٹ ویئر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیو ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کراچی، کشمیر، کے پی کے، سندھ اور منہاج ویمن لیگ بلوچستان سے خواتین نمائندگان نے ورکشاپ میں آنلائن شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینیئر رہنماء محترمہ شاہدہ مغل بھی موجود تھیں۔ محفلِ پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت رسولِ مقبول کے نذرانے پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام علی پور کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کا عظیم الشان اجتماع بسلسلہ میلاد النبی ﷺ ’’میلاد کانفرنس‘‘ منعقد ہوا، جس میں علی پور کے دور دراز علاقوں سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کے اظہار کی عملی صورت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ایم سسٹرز کی نئی ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میںصدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز اور ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز پاکستان کی ٹیم کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں 9 رکنی ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی۔ آمنہ مغل کو صدر، ہنیئم مریا اور سارہ وڑائچ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹریز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے ذیلی سوسائٹیز/ کلبز کی ہیڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ’’عرفان الہدایہ‘‘ کے زیرِاہتمام خواتینِ معاشرہ میں سیرت الرسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اسوہ رسولﷺ کو زندگیوں میں اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ملک بھر میں 50 مختلف مقامات پر تین روزہ دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ ان دروس میں ملکی و غیر ملکی سطح پر عامۃ الناس اور بالخصوص خواتین کو حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں سے روشناس کروانے کے لیے مرکزی سطح پر 5 روزہ آن لائن دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالرز ڈاکٹر فرح ناز، محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر، محترمہ حبیبہ اسماعیل اور محترمہ عائشہ مبشر نے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سیرة النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سینئر نائب صدر ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ جہلم بھر سے سوشل ورکرز، سیاسی شخصیات، ٹیچرز، وکلاء، سٹودنٹس نے بھرپور شرکت کی۔ محترمہ راضیہ نوید صاحبہ (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ) نے "کامل ایمان کے چار تقاضے" کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام محفلِ ذکر غوث الورٰی کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے ’’شان سیدنا حضور غوث الاعظم‘‘ کے موضوع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اللہ کی شان حضور نبی اکرم ﷺ ہیں۔ جس طرح اللہ کی شان حضور نبی اکرم ﷺ ہیں اسی طرح غوث الاعظم نبی اکرم ﷺ کی شان ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جس اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء کرام پر فضیلت عطا فرمائی، اسی طرح حضور غوث الاعظم کو تمام اولیاء کرام پر فضیلت عطا ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی سیرت وفا اور محبت کی عظیم داستان ہے کیونکہ محبت کی کوئی بھی تاریخ، کوئی بھی تذکرہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے داستان حضرت بلال رضی اللہ عنہ بعنوان محبت و اخلاص کی گہرائیوں سے نکلنے والی صدائے عشق کے موضوع پر خطاب کیا۔
پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی نشست سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا طلبہ و طالبات کو حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لیے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ زندگی دارالجزا نہیں بلکہ دارالایمان ہے۔ انسان اس دنیا میں فقط اور فقط شاندار آخرت کی تیاری کے لئے آیا ہے۔ لہذا کامیاب وہ ہے جس نے آخرت کا سامان تیار کر کے اللہ کو راضی کر لیا اور ناکام ہوا وہ شخص جو خود کو ضائع کر بیٹھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ صفدر آباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مومن کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا معیار اور پیمانہ جو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نسبت مصطفوی قائم کرتے ہوئے اپنی محبت کے معیار پختہ کرنے ہوں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام خانقاہ ڈوگراں میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ ڈوگراں کی تمام یوسیز سے خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز سپین کے زیراہتمام محفل میلاد بعنوان ’’محبت و نسبت رسول ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہالینڈ سے تشریف لائے مہمان خصوصی علامہ حافظ احمد نے بہت خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالٰی اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور نسبت کو ہی آخرت کی کامیابی قرار دیا۔ محفل میں سپین بھر سے خواتین، بچوں اور نوجوان بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں تلاوت، نعت، کلام، ذکر، کڈز سیگمنٹ کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’حضرت محمد ﷺ کا حقیقی خاکہ‘‘ کی رونمائی کرائی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیرِاہتمام سرائے عالمگیر میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر نے خطاب کیا۔ محفلِ میلاد میں مرکزی نعت کونسل کی جانب سے محترمہ قاریہ سدرہ انور اور محترمہ سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کی۔
حکومت کی طرف سے ربیع الاول تقریبات کو سرکاری طور پر ’’عشرہ شان رحمۃ للعالمین‘‘ منانے کے سلسلہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القران ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔ انہوں نے عصر حاضر میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ ﷺ پر قائم رہنا اور مصطفوی نسبت کو سب رشتوں پر غالب رکھنا ہی ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے یہی پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.