سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جملہ رفقاء و اراکین کیلئے تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور نائب ناظمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ فوزیہ جنید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے رفقاء کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن کراچی نصرت رانا ڈار بھی موجود تھیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’انٹرنیشنل ویمن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما نے شرکت کی، جبکہ بیرون ملک سے 20 سے زائد ممالک کی تنظیمات بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائد ڈے کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر صدر ویمن لیگ کمالیہ عابدہ مشتاق کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام یکم مارچ 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ مسز ارشاد اقبال اور مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیمات ہاجرہ قطب اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم کی ممبر شاہدہ شاہ، ایڈووکیٹ شازیہ نیئر، پروفیسر عفت شاکر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم، دینہ، سوہاہ اور پنڈدادنخان شرقی و غربی کی ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے خواتین شامل تھیں۔
پیر محل میں اقراء تہذیب النساء پارہ ٹاؤن پیرمحل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ اس سلسلسہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیرمحل کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں محترمہ تہذیب فاطمہ اور ادارہ کی طالبات نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جس کے مرد و زن دونوں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ تعلیم انسان میں حقوق و فرائض کا شعور پیدا کرتی ہے اور اسے اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز بھی سکھاتی ہے۔ تعلیم ہی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انسان کو افضلیت عطا فرمائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج گرلز کالج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج ویمن لیگ اسلام آباد کیپٹل زون کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار 14 فروری 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر مسز فرح ناز مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار کے معزز مہمانوں میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی صدر مسز صبا افضل، سماجی رہنماء مسز مریم عرفان، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور مسیحی رہنماء مسز رتھ رخسانہ اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے چیئرپرسن ریسرچ اکیڈمی آف سپیریچول تھاٹ مسز ارم گیلانی شامل تھیں۔
منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے کی زونل ناظمہ مسز رافعہ عروج مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ کے 12 پی پی حلقہ جات سے ایگزیکٹیوز ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عرفان الھدایہ قرآن کلاس کی اختتامی اور قائد ڈے تقریب منقعد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ، زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ ادبیہ چوہدری صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الھدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر خصوصی فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ سیدہ کائنات سے بے حد پیار کرتے تھے۔ آپ ﷺ کی بیٹی کے لئے یہ شفقت اور محبت قیامت تک والدین کے لئے کلمہ نصیحت ہے کہ بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ”الہدایہ“ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ترجمہ و تفسیر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ذکر عظیم اور ایک بہترین عبادت ہے۔ دنیاوی زندگی کی کامیابی کے لئے سوشل سائنسز جبکہ قرآن دنیوی اور اخروی زندگیوں کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے۔ منہاج القرآن فی زمانہ خدمتِ قرآن اور علوم القرآن کی ترویج و اشاعت کی سب سے بڑی علمی، تحقیقی، تربیتی تحریک ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام ضلع بھکر کی تحصیلات کے لئے آنلائن تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھکر کی تحصیلات دریا خان، بھکر شہر، کلور کوٹ، داجل، پنج گرائیں، دلیوالا، پپلاں اور تحصیل میانوالی سے منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے آنلائن شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان قرآن جمشید ٹاؤن یوسی 10 میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں مسز نصرت رعنا ڈار صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے درس قرآن دیا۔
منہاج ویمن لیگ پی پی 128 کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر محترمہ نورین علوی نے پی پی 128 شالیمار ٹاؤن کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر پی پی 128 کی تنظیم سازی کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام 33ویں یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ مسز فوزیہ جنید نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کراچی کی دیگر عہدیدار اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.