سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج شریعہ کالج برائے خواتین میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہا ج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے کہا کہ شریف برادران نے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جس طرح ماڈل ٹاؤن میں سفاکی اور درندگی کا مظاہرہ کیا اسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے شہداء ماڈل ٹاؤن کی 5ویں برسی پر شہید شازیہ مرتضیٰ اور شہید تنزیلہ امجد کی قبروں پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئیں اور شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پرتنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا کہ 5 سال گزرنے کے باوجود انصاف نہیں ملا، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا آپ حصول علم پر توجہ دیں انصاف آپکو ہم دیں گے جیسے ہی وہ ریٹائر ہوئے انکی سربراہی میں ہونیوالے تمام فیصلے ایک ایک کر کے ریورس ہو گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں قائم کڈز اعتکاف میں شریک بچوں نے 4 جون 2019ء کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، پروفیسر محمد سلیم، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی موجودگی نے بچوں نے نعت خوانی کی، جس پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بچوں کے جذبہ نعت گوئی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما فضہ حسین قادری نے الدعوۃ ڈیپارٹمنٹ کی سکالرز کے ساتھ شہر اعتکاف میں خصوصی ملاقات کی اور شہر اعتکاف میں ملک بھر سے آئی ہوئی معتکفات کی تربیت کرنے اور انہیں دین سکھانے کے حوالے سے اپنا شاندار اسلامی تربیتی، تدریسی کردار ادا کرنے پر شیلڈز دیں اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ الدعوۃ پروجیکٹ کی سکالرز نے تمام حلقہ جات میں دعوت دین اور تربیت کا حق ادا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما مسز فضہ حسین قادری نے ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف میں شریک سینکڑوں بچوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچہ جیسے ہی اس عالم رنگ و بو میں آنکھ کھولتا ہے تو اس کے مشاہدہ کا عمل شروع ہو جاتا ہے، جو تعلیم بچے کو ابتدائی عمر میں ملتی ہے وہ عمر کے آخری سانس تک اس کے ساتھ ساتھ رہتی ہے، اگر گھر کا ماحول تعلیم یافتہ، مذہبی ہو گا تو یقینا اس کے اثرات بچے کی شخصیت پر مرتب ہونگے، انہوں نے کہا کہ وہ والدین ذمہ دار اور خوش قسمت ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو دین و دنیا کی تربیت کیلئے اعتکاف گاہ بھیجا، بچے اس عمر میں جو اچھائیاں سیکھیں گے وہ ان کی کردار سازی میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف (ویمن اعتکاف گاہ) میں خواتین معتکفات کے لیے تربیتی نشست کا انعقاد مؤرخہ 30 مئی 2019ء کو کیا گیا جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نشست میں کراچی، شمالی پنجاب، سنٹرل پنجاب اور کشمیر زون سے تعلق رکھنے والی معتکفات اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں خواتین کی تعلیمی، تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین حصول علم کو ہر مصروفیت پر ترجیح دیں، والدین بھی بچیوں کی تعلیم و تربیت سے غفلت نہ برتیں، آج سوسائٹی میں جو انتہائی رویے پنپ رہے ہیں اس کی وجہ آبادی کے نصف خواتین کی تعلیم و تربیت کے عملی تقاضوں کو نظر انداز کرنا ہے، اجتماعی اعتکاف جیسی عبادات اور علمی، تربیتی نشستیں منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم اور خدمت دین کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خواتین شہراعتکاف میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے "معاشرے کی تشکیلِ نو میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء فضہ حسین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، عائشہ مبشر اور دیگر خواتین رہنماء موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی شہر اعتکاف کیساتھ خواتین کا شہراعتکاف منہاج القرآن خواتین کالج ٹاون شپ میں آباد ہو گیا، 26 مئی 2019ء کو نماز مغرب سے پہلے ہزاروں معتکفات منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء محترمہ فضہ حسین قادری کی نگرانی میں اعتکاف میں شریک ہیں۔ خواتین شہراعتکاف میں ہزاروں خواتین نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ افتتاحی روز نماز تراویح کے بعد پنڈال میں لگی بڑی سکرین پر خواتین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب لندن سے براہ راست دیکھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خواتین کے شہراعتکاف کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منہاج کالج برائے خواتین کا وزٹ کیا، جہاں ویمن اعتکاف منعقد ہو گا۔منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے ڈاکٹر فضہ حسین قادری کو شہراعتکاف میں انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ جس پر انہوں نے اطیمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خواتین کی رہائش گاہوں کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 3 روزہ درس عرفان القرآن مکہ میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں رافعہ عروج ملک نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی، دروس عرفان القرآن کی اختتامی تقریب میں شہر بھر کے علاوہ مضافات سے بھی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام خواتین کے لیے رمضان المبارک میں 20 روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ماہ رمضان المبارک میں قرآن مجید نازل فرما کر ہم پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے۔ اس ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں ہمیں زیادہ زیادہ رحمت خداوندی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری عائشہ مبشر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے سٹوڈنٹس ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز) کی مرکزی صدر زینب ارشد، ہیڈ ریسرچ سوساءٹی سٹوڈنٹس ونگ جویریہ وحید پر مشتمل وفد نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز بشریٰ ندیم بھی موجود تھیں، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو لاہور یونیورسٹی کی لائبریری کیلئے قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 8 جلدوں پر مشتمل تاریخی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ و دیگرکتب تحفے میں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے یوم وصال کی مناسبت سے فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبری قبل از اسلام خرافات سے بھری ہوئی عرب سوسائیٹی میں طاہرہ کے لقب سے مشہور و معروف تھیں، آپ صفات حسنہ سے متصف او رانتہائی عزت و احترام سے دیکھی جاتی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.