سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حویلیاں کے زیراہتمام چالیس روزہ درس عرفان القرآن اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں منہاج ویمن لیگ پشاور کی ضلعی صدر محترمہ روبینہ معین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ زبیدہ باجی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت و فوائد کے متعلق اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل کالا گوجراں میں حلقہ فیم دین کے نتجہ میں 3 نئے حلقہ درود و فکر کا قیام عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں 13 اکتوبر بروز جمعہ کو پہلے حلقہ درود کا افتتاح کیا گیا، جس میں 60 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ تحصیلی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صفیہ رفعت نے خواتین کو حلقہ درود و فکر کے حوالے سے اگاہ کیا اور درود و سلام کی فضیلت پر گفتگو کی۔
منہاج ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام یکم تا 10 محرم محافل ذکر امام حسین علیہ السلام کا انعقاد ہوا، مرکزی محفل 10 محرم کو منہاج اسلامک سنٹر سعیلہ میں ہوئی جس میں علاقہ کی خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل کی سسٹرز نے نعتوں اور مناقب کے نذرانے پیش کیے۔
زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ میمونہ شفاعت کے 8 روزہ دورہ تنظیم سازی کے سلسلے کی پہلی میٹنگ تحصیل بوریوالہ میں 16 اکتوبر 2017ء کو ہوئی، جس میں ورکرز اور رفقاء خواتین نے شرکت کی۔ زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ ارشاد اقبال بھی ان کے ساتھ تھیں۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیم نو کے لیے اجلاس اور ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظمہ افنان بابر نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس کا آغاز کلامِ باری تعالی و نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا، جس کے بعد ضلعی ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین نے خطبہ استقبالیہ اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ناظمہ حلیمہ سعدیہ اور ناظمہ راحیلہ زین کے ساتھ نے 15 مئی 2017ء کو یونین کونسل کوٹلہ فقیر، کالا گوجراں اور محمدی چوک کی ورکرز کے ساتھ میٹینگ کی۔ میٹینگ میں کارکنان کو جولائی میں ہونے والے کورس کے اغراض و مقاصد اور افادیت سے آگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کی تحصیلات کی عہدیداران کا اجلاس 17 اکتوبر 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر سمیت تحصیل جھنگ، تحصیل اکڑیانوالہ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تحصیلات کی تنظیمِ نو اور تنظیمی و تربیتی امور پر ہدایات فراہم کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم نے اسلامک لرننگ کورس میں شریک طالبات کے ساتھ 29 جولائی 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ عائشہ مبشر نے طالبات کو مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا، جس میں گوشہ درود، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز، میڈیا آفس، منہاج پروڈکشنز، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، ویمن لیگ آفس کے ساتھ منہاج آکیڈمی شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 3 جولائی تا 3 اگست2017 تک منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امتحانات سے فارغ طالبات نے شرکت کی۔ ایک ماہ کے شارٹ کورس میں منتحب قرآنی سورتوں کے ترجمہ و تجوید، 40 احادیث، فقہی مسائل، بنیادی عقائد، سنت نبوی اور جدید سائنس، آرٹ اینڈ کرافٹ، دف بجانا اور حجاب کرنے کے طریقے کورس کے نصاب کا حصہ تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام محفل بسلسلہ یوم حج 10 ذوالحج کو منعقد ہوئی۔ محفل میں علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ منہاج نعت کونسل کی سسٹرز نے ثناء خوانی کی۔ منہاج ویمن لیگ کی تحصیلی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے یوم حج کے حوالے اظہار خیال کیا۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم کی طرف سے 8 ستمبر 2017 کو ضلعی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں عوامی تحریک جہلم ویمن ونگ نے بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر اظہار یکجہتی اور جاگو مسلمان جاگو کے نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ملک بھر میں خواتین کارکنان کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں 18 ستمبر 2017 کو جہلم میں ضلعی دفتر منہاج القرآن میں ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور شمالی زون کی ناظمہ ارشاد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ یونین کونسل کی ناظمات بھی کیمپ میں موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 3 اکتوبر سے 6 اکتوبر 2017ء تک یونین کونسل کالا گوجراں میں 4 روزہ حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا، جس میں 40 خواتین شریک ہوئیں۔ اس تربیتی حلقہ میں باقاعدہ منتحب کورس سے احادیث، دعاوں کے ساتھ تکریم انسانیت، مقصد انسانیت اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے موضوعات پر بھی لیکچر دیئے گئے۔ فہم دین حلقہ میں حلیمہ سعدیہ، راحیلہ زین، غلیشا یاسین اور صفیہ رفعت نے معلمات کے فرائض سر انجام دیئے۔ حلقہ فہم دین کے آخری روز حلقہ درود و فکر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ فکری و تربیتی نشست میں شریک سینئر کلاسز کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی بچیاں، بیٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس معاشرے اور ملک کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
عوامی تحریک ویمن ونگ سیالکوٹ نے 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و ستم کے خلاف علامہ اقبال چوک سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں ویمن ونگ کی ضلعی صدر محترمہ منور، ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ اور تحصیل سیالکوٹ، تحصیل سمبڑیال، تحصیل پسرور شمالی کی ذمہ داران و خواتین اور کارکنان نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھائے اور برما سے احتجاجا سفارتی تعلقات ختم کرے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.