سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 22 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس، مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی جنرل سیکرٹری ام کلثوم قمر خصوصی طور پر شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس، منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی سیکرٹری جنرل ام کلثوم اور ایم ایس ایم سسٹرز کی صدر زینب ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس کی سربراہی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں سیدۃ النساءالعالمین سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام امامیہ آرگنائزیشن پاکستان نے مورخہ 4 اپریل 2016ء کو کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو انسانیت کی معراج قرار دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین نے نوجوان کارکنان کے لیے 22، 25 اور 28 مارچ 2016 کو تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپیتالیت سے کثیر تعداد میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو اسلام کے بارے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دین اسلام کے حقیقی پیغام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احترامِ انسانیت پر مبنی فکر کے فروغ میں معاونت کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 28 مارچ 2016 کو گلشن اقبال پارک میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران سمیت لاہور تنظیم کی کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج میں شریک خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف مختلف مذمتی نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے منہاج تربیت اکیڈمی میں 25 تا 27 مارچ 2016 کو تین روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں وسطی، جنوبی اور شمالی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخواہ، گلگت اور بلوچستان کے اضلاع کی ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل افنان بابر نے تعارفی سیشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران کا تعارف پیش کیا
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین نے یکم اپریل 2016 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی دھرنا دیا۔ سینکڑوں خواتین عدالت کی دیوار کے ساتھ زنجیر بنا کر کھڑی رہیں۔ ’’انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو، ن لیگ خون لیگ‘‘ اور ’’گو نواز گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتی رہیں۔ کارکنان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید خواتین کی تصاویر والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
منہاج ہائرسیکنڈری سکول نواں لاہور میں سالانہ امتحانات کے رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القران ویمن لیگ گوجرہ کی صدر ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظمہ دعوت عائشہ انقلابی خصوصی طور پر شریک تھیں۔ اس موقع پر منہاج القران ویمن لیگ نواں لاہور کی صدر مقدس فرزانہ نے طالبعلم اور استاد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
مظفرگڑھ: منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی ناظمہ عائشہ قادری نے مظفرگڑھ کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع مظفرگڑھ کی نومنتخب صدر شمائلہ اسلم اور ناظمہ طیبہ منیر سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت علاقہ کی سماجی خواتین بھی شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے 7 جنوری 2016 کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں منعقدہ حجاب کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر عائشہ مبشر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کا علم بلند کیا اور عورت کی عظمت و احترام اور اسکی صحیح حیثیت کا واضح تصور پیش کیا۔ اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں۔ قوموں کا عروج عورت کی حیاء اور مرد کی غیرت سے مشروط ہے۔ ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کامرہ اور حضرو کی تنظیمات نے منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء ساجد محمود، الحاج نوازش علی، تحریک منہاج القرآن اٹک کے ناظم حاجی عبداللطیف اور پاکستان عوامی تحریک اٹک کے صدر ملک وراثت علی سمیت منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ اور منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راضیہ نوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ہیں۔ جب دہشتگردی کے باعث اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ان کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی مورخہ میں 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، ناظمہ ثناء حفیظ، سینئر نائب صدر فوزیہ جنید، نائب صدر رابعہ انوار، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران سمیت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی اساتذہ اور طالبات شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ این اے 48 اسلام آباد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر 27 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا جس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر ناہیدہ راجپوت، لیڈی کونسلر سیما طاہر، مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل شمائیلہ افضل سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.