سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمات نے ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسل مونن (کوٹھہ غوثیہ) میں کیا۔ دورے کے دوران یونین کونسل مونن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمِ نو کی گئی۔ ثناء ذوالفقار کو کوآرڈینٹر، مسز شکیل کو ناظمہ اور شاہین اختر کو ناظمہ دعوت کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم زیراہتمام جہلم اور اس کے مضافات علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران حلقاتِ درود و قرآن کے قیام سمیت مختلف مذہبی و تنظیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔ رمضان المبارک میں یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں 6، محمدی چوک میں 3، سکھا میں 3، چوٹالہ میں 2 اور ڈھوک کنیال، مونن، نکہ خلاص پور، جہلم سٹی میں 1، 1 حلقہ درود قائم کیا گیا۔ حلقاتِ درود میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان حلقاتِ درود و سلام میں 5 لاکھ بار درود پاک پڑھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز منہاج اسلامک سینٹر نارتھ ویسٹ کوپن ہیگن میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے پہلی بار خواتین کے لیے مسنون اعتکاف کا اہتمام کیا جس میں پچاس سے زائد خواتین نے مسنون اور 27 رمضان المبارک سے کچھ خواتین نے نفلی اعتکاف کیا۔ معتکفات اپنے کمسن بچوں کے ساتھ اعتکاف میں شریک ہوئیں۔ کم عمر معتکفین میں ایک سالہ حسان جنید، حسان عرفان، ماہ نور عرفان، محمد احسان رانا، آمنہ حبیب اور میمونہ سراج شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برمنگھم المراد ہال میں منعقدہ ویمن امپاورمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور ترقی کے مخالفین اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں۔ خواتین کو تعلیم سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی کسی آئین اور قانون میں، اس دقیانوسی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ناگزیر ہو گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی کے زیراہتمام 13 رمضان المبارک کو عظیم الشان ’سیدہ فاطمہ الزہرہ علیہا السلام کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر کی طالبات زویا علی اور مبشرہ ظہیر احمد نے حاصل کی۔ شبانہ احمد نے حمد باری تعالٰی، رومانہ کیانی، ہاجرہ شاہ، نیلم علی، ماہ رخ علی، میمونہ رحمان، ماہ نور علی، زینب ظہور احمد، سمیرہ اور عائشہ ارم احمد نے نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ روش قیصر نے اردو میں سیدہ فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27ویں شب رمضان عالمی روحانی اجتماع (لیلۃ القدر) منعقد ہوا، جس کے صدارت جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور رقت آمیز دعا کی۔ روحانی اجتماع میں شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے علاوہ لاکھوں عشاقان مصطفیٰ مرد و خواتین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویمن لیگ کے خواتین شہراعتکاف میں 29 جون 2016ء کو چوتھے روز بھی روحانی تربیتی معمولات جاری رہے۔ منہاج خواتین کالج ٹاون شپ میں ہزاروں خواتین معتکفات ہیں۔ جہاں ایک بہت بڑا پنڈال بنایا گیا ہے، جس میں نمازوں کی باجماعت ادائیگی، محافل ذکر و نعت اور صلوۃ التسبیح کا باقاعدگی سے اہتمام ہوتا ہے۔ رہائشی حجروں میں خواتین کے لیے انفرادی وظائف، ذکر اور حلقہ ہائے درود بھی منعقد ہوتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکف خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف کا حصہ بننے والی خواتین کا عزم، جذبہ، دین سے محبت اور اعتماد اس بات کا دو ٹوک اعلان ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہا پسندی، دہشتگردی، دقیانوسی سوچ اور تکفیری رجحانات کا مسترد کرتی ہیں اور دنیا کی کوئی دہشتگرد انتہا پسند اور انسانی حقوق کی دشمن قوت پاکستان کی ان نڈر اور عظیم خواتین کو ان کے قومی، ملی و دینی کردار کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔
خواتین ’شہراعتکاف‘ میں 22 رمضان المبارک کو بھی معمولات کی روحانی و تربیتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی معلّمات کی نگرانی میں ’شہرِاعتکاف‘ میں روزانہ کی طرح معتکفات کے لیے حلقاتِ ذکر، حلقاتِ درود، حلقاتِ عرفان القرآن اور صلوۃ التسبیح کا اہتمام کیا گیا۔ نظامت دعوت کی طرف سے حلقہ درود کے انعقاد کیا گیا، جس میں داعی خواتین معلمات کی تربیت کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف 2016 میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا اعتکاف بھی بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جاری ہے۔ منہاج کالج برائے خواتین کی وسیع و عریض عمارت میں مسز غزالہ حسن قادری اور مسز فضہ حسین قادری کے ساتھ ہزاروں خواتین معتکف ہیں۔ خواتین کے شہراعتکاف میں انتظامیہ نے معتکفات کے لیے علمی و روحانی اور اخلاقی و تربیتی معمولات کا باقاعدگی سے اہتمام کیا ہے۔ روزانہ کے معمولات میں سحری اور نماز فجر کے بعد معتکفات کے لیے وظائف، محافل ذکر و نعت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
سروس سٹرکچر میں بہتری اور رسک الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے گذشتہ پانچ روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے 02 جون 2016 کو ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران زینب ارشاد، ام حبیبہ اور اقراء یوسف شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل 2016ء سے مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو نئے انتظامی ڈھانچے اور ضرب امن مہم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں 14 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس شریک ہوئیں اور تربیتی لیکچرز دیئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مرکزی سیکرٹری جنرل انیتا الیاس نے منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر زون کی جنرل سیکرٹری ام کلثوم قمر کے ہمراہ 08 سے 11 مئی 2016 کو آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی ادارہ جات کا دورہ کیا۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران انہوں نے ویمن یونیورسٹی آف اے جے کے باغ، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ، یونیورسٹی آف منیجمینٹ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی، رائل پیلس ہاسٹل اپر چھتر، المصطفیٰ سکول، النعمان سکول اور منہاج ماڈل ہائی سکول ترار کھل میں منعقدہ ضرب امن مہم اور نصاب امن کی تعارفی تقریبات میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016ء تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس نے شرکت کی اور شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جھنگ کے زیراہتمام 03 مئی 2016 کو جھنگ، احمدپور سیال، موچیوالہ، منڈی شاہ جیونہ اور شور کوٹ میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس نے ’اطاعتِ امیر‘ کے موضوع پر تربیتی لیکچرز دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.