سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ فاروق آباد گجیانہ نو کے زیرِاہتمام پانچویں سالانہ ’’سیدہ کائنات سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 24 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی، پروگرام میں مردوں کی شرکت کے لیے الگ انتظام کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ شکیل احمد ثانی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بنت علی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کی۔ خانہ فرہنگ ایران سے مسز بانی اسدی اور مسز اکبر برخورداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صفات میں ڈھل کر انکے کردار کا مظہر بننا ہو گا۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت کو آئیڈیل بنائے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس مورخہ 11 اکتوبر 2016 کو دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کے بعد امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 08 اکتوبر 2016 کو راجہ بازار کولکتہ کی کچی بستی میں ایک روزہ ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کورس میں طہارت اور نماز جیسے بنیادی مسائل کے بارے میں تعلیمات دی گئیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقا ء علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ جس نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی گویا اس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی۔
نئی دہلی: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 6 نومبر 2016 کو وسطی کولکتہ، کلوٹولا سٹریٹ (Colootola Street) میں ’شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج سسٹرز لیگ کے بچوں نے خوبصورت انداز میں جگرگوشہٌ بتول، امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔
منہاج کالج برائے خواتین میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحانات میں منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات نے تین کیٹیگریز میں حصہ لیا جن میں آئی کام کا نتیجہ 100 فیصد، آئی سی ایس کا نتیجہ 71 فیصد اور جنرل گروپ کا نتیجہ 77 فیصد رہا۔ حدیقہ بتول نے 851 نمبر لے کر تیسری، سدرا ڈار نے 932 نمبر لے کر دوسری اور آئی سی ایس کی طالبہ فاطمہ نور نے 956 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کالج کی پرنسپل، سٹاف اور طالبات نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ نے 4 ستمبر 2016 کو جمسن اِن ہوٹل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کی نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں شیخ الاسلام کی انگریزی، اردو اور ہندی کی تصانیف رکھی گئی تھیں۔ ماہرين تعليم، وکلاء، لیکچررز، پروفیسرز، سکالرز، رائٹرز اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں نمائشی کارنر کا دورہ کیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کی علمی کاوشوں اور تجدیدی خدمات کو سراہا۔
کوپن ہیگن: منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبے نے 21 اگست 2016 کو مقامی پارک میں مینابازار کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت ڈینش اور دوسرے ممالک کے تارکینِ وطن کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مینا بازار کا مقصد جامع مسجد منہاج القرآن ویلبے کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا تھا۔ مینا بازار کے انعقاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مختلف شعبہ جات کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ’قصاص و سالمیت پاکستان تحریک‘ کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ مختلف یونین کونسلز کے دورے کیے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز کیں۔ 24 اگست 2016 کو صفیہ رفعت اور حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسل سنگھوئی، چوٹالہ اور داراپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنان کو تحریکِ قصاص کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دھرنوں میں شرکت کے لیے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مختلف گھروں میں جا کر خواتین کو تحریک قصاص میں شمولیت کی دعوت دی۔
پاکستان عوامی تحریک پشاور ویمن ونگ نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوم آزادی پر جشنِ آزاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن ضلع جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ سمیت ضلعی، تحصلی اور مختلف یونین کونسلز کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔ تقریب کا اہتمام صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز شہزانہ عنصر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتِ رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا اور سمیعہ ظفر نے ملی نغمے پڑھے۔
تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے مختلف یونین کونسلز کے دورے کیے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز کیں۔ میٹنگز میں کارکنان کو تحریکِ قصاص کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دھرنوں میں شرکت کے لیے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے 3 اگست 2016 کو ناظمہ حلیمہ سعدیہ کے ہمراہ یونین کونسل محمدی چوک کا دورہ کیا اور ’قصاص و احتساب‘ کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگ کی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک قصاص کی اہمیت سے متعلق بریف کیا اور جہلم میں ہونے والے قصاص مارچ و دھرنے میں بھرپور افرادی قوت کے لیے ٹارگٹس دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 21 جولائی سے 2 اگست 2016 تک یونین کونسل مجاہدہ آباد، محمدی چوک، کوٹلہ فقیر اور چک جمال میں ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں نماز بمعہ ترجمہ، منتخب احادیث اور مسنون دعائیں سکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سمیرا شاہین، سمیعہ ظفر، سلمی صابر اور راحیلہ رفعت نے معلمات کی ذمہ داری سر انجام دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.