سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضہ حسین قادری نے کہا کہ قائد ڈے کے اس موقع پر ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے موجودہ دورِ فتن میں شیخ الاسلام جیسی اپنی عظیم نعمت سے نوازا۔ شیخ الاسلام کا وجود سراپا امن و سلامتی اور محبت ہے اس لئے ان کے ہر لفظ سے انسانیت کیلئے محبت اور سلامتی کے رویے پھوٹتے ہیں۔ بلاشبہ وہ تجدید دین کی بڑی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ نے 13 دسمبر 2015 کو تنظیمی اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ذریعے یکم ربیع الاول سے بھرپور میلاد مہم کا آغاز تھا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور دور دراز علاقوں تک محافل میلاد سجانے کا عہد کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بیٹی ماروا حسین تھی۔ تقریب میں شریک بچوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے تحائف دیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام 28 دسمبر 2015ء کو حاجی محمد عظیم سجاد کے گھر پر محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے علمگیر کی ناظمہ سلمیٰ مبشر کر رہی تھیں۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
سانحہ چارسدہ کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن عائشہ مبشر، ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس کی قیادت میں 28 جنوری 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا۔ وفد نے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016 کو صدیق ہال کولوٹولا، کولکتہ میں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غوث الاعظم شیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقعہ پر محفلِ نعت منعقد کی گئی۔ محفلِ نعت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت علاقے کی سینکڑوں خواتین شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو کے زیراہتمام 9 جنوری 2016 کو ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناروے بھر سے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے المصطفےٰ ہال کو بہت خوبصورتی اور نفاست سے سجایا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 24 جنوری 2016 کو بےنظیر ہال چمن پارک، ہری پور میں سالانہ محفل میلاد مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر راضیہ نوید نے کی۔ محفل میلاد میں ہری پور اور مضافاتی علاقوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 10 جنوری 2016 کو کولکتہ کے مضافتی علاقے ملک پور میں محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میلاد کا عنوان ’دینی و اصلاحی محفل‘ تھا جس میں ملک پور کی سینکڑوں خواتین سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 19 جنوری 2016 کو کولکتہ میں چھ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا۔ یہ محافل سنٹرل کولکتہ، علیم الدین سٹریٹ، توپ سیاہ، شیپور، پلکھانا اور ہوگلے میں منعقد کی گئی تھیں۔ محافل میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام نوویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ’ہادی عالم کانفرنس‘ کے عنوان سے العصر میرج ہال چکوال میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر کر رہی تھیں۔ ہادی عالم کانفرنس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم سسٹرز کی کوآرڈینٹر وجیہہ کرن اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کی فاضلہ سمیرا شاہین نے کہا کہ نسبت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے۔ عشق رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جھلک ہماری زندگیوں میں عملی طور پر نظر آنی چاہیے تاکہ ہم اعمال سے اسلام کے پیغام کو غیر مسلموں تک احسن انداز میں پہنچا سکیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی اور بیڈ گورننس نے پاکستان کو دہشتگردوں کی جنت بنایا، دنیا بھر کے مسلم سکالرز سر جوڑ کو بیٹھیں اور غور و فکر کریں کہ مسلمان دہشتگردی کا خام مال کیوں ہیں؟ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فی صد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ آبادی کے 50 فی صد خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی اور امن کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی دفتر منہاج القرآن گوجرانوالہ پر منعقدہ اس کانفرنس میں منہاج القرآن وویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مخاطب مقررین کا کہنا تھا کہ میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کا صبر اور ہمت بےمثال ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.