سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام خواہرِ امام حسین علیہ السلام اور عقیلۂ بنی ہاشم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر ’ثانئ زہرا‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین) کے زیراہتمام 19 دسمبر 2015ء کو نبی امن و رحمت کانفرنس کے عنوان سے یورپ میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام سپورٹس ہال ییفیاہ میں کیا گیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی، اس موقع پر محفل کی منتظمہ کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس ہال میں نصب اسٹیج کی خوبصورت جھنڈوں سے زیب آرائش کی گئی تھی
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی زیراہتمام منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید نے کہا کہ ملک بھر میں غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ہر گلی ہر گھر اور ہر محلے کو موم بتیوں اور برقی قمقموں سے سجاتے ہیں، اسی نسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے مہینے کے آغاز پر ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی خوشی میں کینڈل واک کا اہتمام کر کے مقدس مہینے کا استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کو پوری دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ روشن کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سنیئر رہنما فضہ حسین قادری نے آغوش کمپلیکس میں منعقدہ میلاد کڈز فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نائب انسان کو ’’نیب‘‘ سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کی اسلامی تربیت پر توجہ دیں، بچوں کی تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنت بھی ہے۔ تعلیم برائے عہدہ کی بجائے تعلیم برائے خدمت انسانیت کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس ڈوگر کے علاوہ پشاور یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ام سلمہ، آستانہ عالیہ یکاکوک سے مسز سلطان آغا، فاطمۃ الزہرہ نعت اکیڈمی پشاور کی ہیڈ سیدہ زرتاج بخاری، مولوی محمد امیر شاہ کی بیٹی مس ام بتول نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی
کانفرنس سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کی عظمت اور بالخصوص سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و اسقامت کے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان اور قلم اس شجاعت و استقامت اور صبر و استقلال کو بیان نہیں کر سکتی جس کا مظاہرہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا میں کیا۔ جن مشکلات اور صدمات کو آپ نے صبر و تحمل سے برداشت کیا، اس طرح کے مشکل حالات میں شجیع افراد بھی گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز جہلم نے 18ستمبر2015 کو منہاج ماڈل سکول جادہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس مقابلے کا عنوان ’یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے‘ تھا۔ تقریری مقابلے میں 7 سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں العصر سائنس ہائی سکول، ہیپی کڈز سکول، دار ارقم سکول، ائیر فاؤنڈیشن سکول، منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں اور منہاج ماڈل سکول جادہ شامل ہیں۔
محترمہ غزالہ حسن قادری نے سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہے۔ ماں کا جذبۂ ایمان جتنا زیادہ ہوگا یہ درس گاہ اتنی ہی بلند معیار کی حامل ہوگی اور اس میں پلنے والے بچوں کی تربیت اتنی ہی عمدہ ہوگی۔ عربی میں ماں کو ’’ ام‘‘ کہا جاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ’اُمّی‘ کہا گیا ہے۔ اس میں لفظی نسبت کے ساتھ ساتھ ایک معنوی نسبت ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کے لیے رحمت و شفقت تھے اور ماں اپنی اولاد کے لیے سراپا محبت و شفقت ہوتی ہے۔
یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی پر ایم ایس ایم سسٹرز لاہور نے ’دفاع وطن اور فروغ امن‘ کے عنوان سے 5۔ستمبر 2015 کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں انٹر سکولز تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ مقابلہ میں الائیڈ گرائمر سکول، الائیڈ سکول پنجاب گروپ آف کالجز، دی امریکن ایجوکیٹر سکول سسٹم، منہاج ماڈل ہائی سکول، آغوش گرائمر سکول اور منہاج گرائمر سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر نورالزماں نوری، منہاج الدین اور مصباح ملک نے انجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، نائب ناظمہ دعوت سعدیہ چوہدری اور ایم ایس ایم سسٹرز کی صدر انعم ریاض نے آزاد کشمیر کے دورہ جات کے سلسلے میں میرپور کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ میر پور کی عہدیداران سے ملاقات میں مرکزی قیادت نے تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ویمن لیگ میں شامل نئی خواتین کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے، ہم نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے اور ان کے ذہنی شعور میں اضافے میں طلبہ تنظیمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ طلبہ یونینز کا مقصد جمہوری ضابطوں کے مطابق اجتماعی فیصلہ سازی اور رائے دہی میں طلبہ کی تربیت کرنا ہوتی ہے، اس سے نہ صرف تعلیمی اداروں کے معاملات میں طلبہ کا نقطہ نظر پیش کیا جاتا ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے گجرات کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کی تنظیمِ نو تھی۔ اس دورہ کے دوران ضلعی اور تحصیلات سطح کی تنظیمات کی تنظیم نوکی گئی، اور تنظیمات کو نیا ورکنگ پلان دیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران پاکستان بھر میں تنظیمی دورہ جات کر رہی ہیں، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو، تنظیمات کی بحالی، کارکنان کو نئی پالیسیز پر اعتماد میں لینا اور منہاج القرآن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم ملک اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے جہلم اور دینہ کا ایک روزہ وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پاکستان بھر کے تنظیمی دورہ جات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں یکم ستمبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس کے ہمراہ اوکاڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کی ضلعی اور ذیلی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ نئی تنظیمات کو آئندہ ایک سال کا ورکنگ پلان دیا گیا اور انہیں اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.