سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز سلمی صابر نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوشابہ بی بی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر سیدہ نازیہ مظہر مرکزی ناظمہ دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں سیدہ نازیہ مظہر نے خواتین کو خصوصی بریفنگ دی اور مختلف پراجیکٹس متعارف کروائے جن میں حلقہ درود وفکر، فہم دین اور بیدارئ شعور مہم شامل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں مین منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
19 فروری قائد ڈے کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے فاطمہ جناح گرلز کالج میں قائد محترم کے حوالہ سے کوئز پروگرام کا اہتمام کیا جس میں کالج کی طالبات نے چار گروپس (خدیجہ گروپ، عائشہ گروپ، فاطمہ گروپ اور مریم گروپ) کی صورت میں کوئز پروگرام میں حصہ لیا۔ طالبات کو تین چار دن پہلے اسلام، معلومات پاکستان، معلومات عامہ، تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے متعلق 300 سے اوپر سوالات تیاری کے لئے دئیے گئے۔ طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کہا کہ ہم سب مائیں، بہنیں، بیٹیاں اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے خواب کی تکمیل کے لئے برسرپیکار ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ وہ عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دل اکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشاء کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔
سمیرا فیصل نے مشن کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ منہاج القرآن کا اہم مقصد معاشرے میں ایک ایسی تبدیلی لانا ہے جس سے ہماری اخلاقی اور روحانی قدریں زندہ ہوسکیں اور امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وہ وقار اور عزت حاصل کر سکے جو اسکو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا فرمایا تھا۔ آج کے دور میں لوگوں کا اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے تعلق یا تو ٹوٹ گیا ہے یا کمزور ہو گیا ہے۔
مورخہ 8 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقا د کیا، جس میں نظامت کے فرائض مسرت ظہور یوتھ کی صدر نے انجام دئیے۔ قرآت کی سعادت محترمہ حافظہ مبشرہ ظہیر نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ فرحت قادری نے پیش کی، عقیدت کے پھول سلمیٰ، حنا اور عظمیٰ نے نچھاور کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کی کارکردگی اور قائد ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت سابقہ ناظمہ تنظیمات لاہور محترمہ ساجدہ رفیق نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ محترمہ سفینہ شاہین، ناظمہ محترمہ حافظہ سرفراز اور محترمہ ساجدہ رفیق نے خصوصی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام 16 فروری 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، کرپٹ نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کیلئے سوشل میڈیا پر شب و روز رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس "C" (کالا یر قان) کے علاج و تشخیص کے لئے بالخصوص اور دیگر امراض کے لئے بالعموم بڑی تعداد میں خواتین اپنے علاج کے لیے کیمپ میں آئیں۔ کیمپ کو منعقد کرانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کی ناظمہ مسز ریحانہ جاوید نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمپ کے لئے گھر گھر جا کر Funding کرنا، دعوتیں دینا، اشتہار لگوانا، Al Karachi Civil Hospit سے ڈاکٹر بطول کو Arrange کرنا، ان ساری Efforts کا سہرا ناظمہ لیاری ٹاؤن کے سر جاتا ہے
تحریک منہاج القرآن سنٹر کارپی اٹلی پر سسٹرز لیگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت انم عارف نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقے کی کثیر تعداد میں سسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عائشہ علی بھاگت نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیراہتمام منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
پروگرام کے درمیانی حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کے بارے میں ویڈیو کلپ دکھائے گئے، جن کا مفہوم ناظمہ ویمن لیگ بادالونا نے شرکاء کو سمجھایا اور بیداری شعور کے حوالہ سے گفتگو کی۔
الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع النور کا چاند نظر آتے ہی MWL لیاری ٹاؤن، کراچی کے زیراہتمام محافل میلاد منعقد کی گئیں۔ لیاری کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں اور گھروں میں منہاج نعت کونسل سسٹرز لیاری نے محافل میلاد کو سجایا اور لیاری کی بہنوں کو عشق مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے سنا کر ایمان کو تازگی بخشی اور نسبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مضبوطی کا سامان مہیا کیا۔
دہشت گردی کی سفاک کارروائیوں میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے پاکستان عوامی تحریک (ویمن ونگ) کے زیر اہتمام لبرٹی چوک لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے موم بتیاں جلا کر شہداء کے ساتھ عقیدت و محبت اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ امن کیلئے شہید ہونے والے فوجیوں، سوسائٹی کے بے گناہ افراد سے محبت کا اظہار پھولوں کے گلدستے رکھ کر کیا گیا۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.