سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے حصول پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد شروع کی، جس سے وہ قائد اعظم بنے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک ریاست بنایا، لیکن بدقسمتی یہ کہ آج باسٹھ، تریسٹھ سال کے بعد اس ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ جس سے یہ ملک کھوکھلا ہو گیا۔ قائد اعظم جب نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے تو اس وقت بھی مخالفین انہیں کافر اعظم کہہ رہے تھے۔ قائداعظم کو برطانوی سامراج کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔ عظیم بھائیو اور بہنو، آج اس ملک میں قائد اعظم کی جدوجہد جاری ہے، کیونکہ میرا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال کےخواب سے مختلف نہیں ہے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب کو سانحہ کوئٹہ کے بعد منسوخ کر دیا گیا، مورخہ 19 فروری کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ جہلم میں شہدائے سانحہ کوئٹہ کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک قومی سانحہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مکمل ناکام ہو چکی ہے، پاکستان آرمی فوری طور پر کوئٹہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اس اندوہناک سانحہ کے خلاف کوئٹہ اور ملک بھر میں ہونے والے دھرنوں میں شریک ہوں۔
17 فروری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فرسٹ مون میرج ہال سول لائن جہلم میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں محترمہ شاہدہ شاہ (صدر مسلم لیگ ق ویمن ونگ)، مسز فوزیہ ریحان (پرنسپل دی ایجوکیٹرسکول) ،پروفیسر بشریٰ لیاقت ( ایم اے جناح کالج)، محترمہ شازیہ شبیر (سابقہ مرکزی نائب ناظمہ تربیت) شامل تھیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 17 فروری کو فیصل آباد میں منعقد ہونے والے انقلاب مارچ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
10 فروری 2013ء بروز اتوار کو منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادنخان کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب صدر منہاج القراآن ویمن لیگ گجرات محترمہ گل فردوس صاحبہ نے کیا اور سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔
3 فروری 2013ء کو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سعیلہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظہ نمرہ مظہر نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت منہاج نعت کونسل جہلم اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر سعیلہ کی طالبات نے پیش کیا۔
ماہ ربیع الاول کی پر مسرت اور بابرکت ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 29 جنوری 2013ء کو یونین کونسل چوٹالہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پنڈال کو دیدہ زیب جھنڈیوں اور رنگ برنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقے سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آج اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر عمل کریں تو بہت ساری خرابیاں خود بخود دور ہو جائیں۔ آج ہم نے اپنے فکر و نظریے کی کمی کی وجہ سے خود کو تعلیمات نبوی سے دور کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے اندر وسعت قلبی و نظری پیدا نہیں ہو رہیں۔ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا رحجان فروغ پا رہا ہے۔ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولد کا ذکر تورات میں بھی آیا، جس میں آپ کے اخلاق حسنہ کی نشانیاں بیان کی گئیں۔ اس لیے آپ کی شخصیت اور آپ کے اخلاق ساری دنیا کے لیے مکارم اخلاق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 11 ربیع الاول 24 دسمبر 2013ء کو مینار پاکستان لاہور میں 29 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ شب 9 بجے پروگرام کا پہلا حصہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت قاری غلام مصطفیٰ نے حاصل کی۔ شدید سردی کے باوجود مینار پاکستان کے سبزہ زار اور کھلے آسمان تلے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 29 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج 24 جنوری مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ ملک بھر سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ARY NEWS شب 11بجے کانفرنس کی مکمل کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔
کانفرنس سے روبینہ خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کے مہینے کا آغاز پوری مسلم دنیا کے لیے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی وابستگان اور کارکنان پورے فیصل آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کرکے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دے رہی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز ) کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس بعنوان اسوہِ زینب رضی اللہ عنہا اور آ ج کی عورتِ کی ذمہ داریاں تحصیل کھڑی شریف کے نواحی گاوں نیوجبر میں انعقاد پزیر ہوئی۔ یہ کانفرنس منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کی سب سے پہلی کارکن محترمہ سکینہ بی بی (مرحومہ و مغفورہ) کے ایصال ثواب کے لیے کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری محترمہ قر ۃ العین سٹوڈنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (گرلز) لاہور تھیں۔
قومی اسمبلی کو (اپنی مقررہ میعاد) 16 مارچ سے قبل کسی بھی وقت تحلیل کر دیا جائے گا، تاکہ اس کے بعد نوے دن کے اندر اندر انتخابات کا انعقاد کروایا جا سکے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت امیدواروں کی pre-clearance کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی انتخابات میں حصہ لینے کی اہلیت کا یقین کرسکے۔ کسی بھی امیدوار کو اپنی انتخابی مہم کے آغاز کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کی یہ چھانٹی نہیں ہو جاتی اور الیکشن کمیشن ان کی اہلیت کا فیصلہ نہیں کرتا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.