سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جمہوریت مارچ کا تصویری منظرنامہ
لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، دوپہر دو بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا جس میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہزاروں مردوخواتین شرکاؑ میں شامل ہوئے۔ روانگی سے قبل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ وہ تخت لاہور کی رکاوٹوں کے باوجود لاہور سے ایک لاکھ افراد کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچ کر یہ لانگ مارچ لاکھوں کا اجتماع بن جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ کچھ دیر بعد مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ مارچ کے لاکھوں شرکاء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گراونڈ میں جمع ہو گئے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے تیار ہیں۔ حکومتی روکاٹوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لانگ مارچ کے مختلف مجوزہ روٹس ہیں۔ مارچ کی روانگی کے وقت فائنل روٹ تمام شرکاء کو بتایا جائیگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا یہ تھا: کارکردگی رپورٹ برائے عوامی مارچ، شرکاء کی لسٹوں کی تیاری، انتظامی معاملات کی صورتحال کا جائزہ، موجودہ صورت حال اور حکمت عملی
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قومی تحریک بنے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز اس مارچ میں شریک ہوں گے۔ ہم بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ آپ تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو اس قافلے کا حصہ بنیں۔ یہ ملک پاکستان بچانے کا وقت ہے، ورنہ نسلیں پچھتائیں گی۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور چودہ جنوری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی وارننگ دینے والوں کے اپنے انتہا پسندوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مارچ کے لیے تحریری اجازت مانگی تھی جو حکومت نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے علیحدگی کا فیصلہ ایم کیو ایم کا جمہوری حق تھا اس پر کوئی گلہ نہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ (جہلم) کے زیراہتمام اہم اجلاس مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس اور ناظمہ جہلم صفیہ رفعت کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین کی لسٹیں بھی تیار کی گئیں، جبکہ دیگر انتظامی معاملات کی حتمی صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
11 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل چوٹالہ میں ویڈیو پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے سلسلے میں عوام کے نام پیغام سنایا گیا۔ اس پروگرام میں خصوصی شرکت مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس، ناظمہ تحصیل جہلم صفیہ رفعت نے کی، انہوں نے ان پروگرام میں عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اعظمی سمیت ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کے خلاف دائر تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے، اسے آئینی و قانونی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ اس لیے اب لانگ مارچ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ حکومتی مشینری سمیت لانگ مارچ کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوگا۔
10 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کے سلسلے میں یونین کونسل لنگرپور میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت و گفتگو مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس اور ناظمہ صفیہ رفعت کی تھی، جبکہ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالاگوجراں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں یونین کونسلز کی عہدیداران و کارکنان شامل تھیں۔ ان میٹنگز میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی سرگرمیوں بارے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء کو بذریعہ ویڈیو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی لانگ مارچ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر خواتین بھی شرکت کریں۔ اسلام آباد کو دنیا کا سب سے بڑا تحریر اسکوائر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عوامی جمہوری انقلاب ہماری منزل ہے۔
08 جنوری 2013ء کو عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ایم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں شکیلہ طاہر (صدر)، صفیہ رفعت (ناظمہ)، سلمی صابر (ناظمہ تربیت)، راحیلہ رفعت (ناظمہ نشرواشاعت) اور قریبی یونین کونسلز کی ناظمات شامل تھیں۔ اس اجلاس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مختلف اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
17 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عوام دشمن اور ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ’ریاست بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی جملہ عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام انتخاب سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نظام انتخاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے نظام انتخاب کے خلاف نعرے بھی لگائے
منہاج القرآن ویمن گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع ہر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل کی صدر مسز شکیلہ وہیم بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم 14 جنوری کو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 14 اگست 1947 کی یاد کو تازہ کر دے گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.