سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے رہنماء شیخ محمد قاسم الازہری نے MP Andrew Lewer سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری افتخار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شیخ قاسم نے ممبر پارلیمنٹ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پوری دنیا میں کام کے حوالہ سے آگاہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محرم الحرام 1441 ہجری کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہل بیت اطہار پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، حضرت امام حسین علیہ السلام حق تھے اور یہ حق قیامت تک کے لیے باوقار اور سربلند رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 179 پتوکی ضلع قصور کا اہم اجلاس پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں پی پی 179کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ملک نقاش قادری صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے کی۔ اجلاس میں محمد ندیم مصطفائی صدر قصور B تحریک منہاج القرآن اور رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زونل صدر برائے نٹال زون اور نیشنل ایگزیکٹیو کونسل ساؤتھ افریقہ کے ممبر علامہ طاہر رفیق کی خوشدامن (Mother-in-Law) کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے، انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
شہید عبدالرحمان ہاشمی رحمۃ اللہ علیہ کے 297 ویں عرس مبارک پر درگاہ کھوڑا شریف ضلع خیرپور میں 20 اگست 2019 کو عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت شہزادہ غوث الوریٰ پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی البغدادی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کانفرنس میں مہمانِ خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریب رونمائی پرسٹن ٹاون ہال وکٹوریا میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلین ماہر تعلیم، پروفیسرز، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 24 اگست 2019ء سے پشاور میں 10 روزہ ’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘ کا شاندار آغاز ہوا۔ ڈپلومہ کلاسز کے انعقاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات خیبر پختونخواہ عبدالحئی علوی نے خصوصی کاوش کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام گلاسگو میں مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی ممتاز پاکستانی شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ جب قرآن کا سبق’لا تفرقو‘ اچھی طرح یاد کر لے گی تو زوال کمال میں بدل جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کی طرف سے وفد نے ہنڈا اٹلس لمیٹیڈ کراچی کے نیشنل مینجر معروف بزنسمین امتیاز احمد شیخ کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن عرفان القرآن پیش کیا۔
اللہ کا دین حسن اخلاق حسن اعمال کے ساتھ ساتھ مخلوق سے حسن سلوک پر بہت زور دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کا مرکزومحور انسان کو ہر حوالے سے معتدل بنانا ہے۔ متشدد اور انتہا پسندانہ طرز فکر کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
قوم کے گھمبیر مسائل کا حل صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے، ملک میں رائج ظالمانہ نظام حکومت غریب دشمن اور ملکی ترقی کا قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جب قوم پکارے گی تو اگلے ہی لمحے ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے درمیان ہونگے۔
منہاج القرآن کے رہنماء میاں ممتاز کے جواں سال بیٹے رضا المصطفیٰ کی رسم قل مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی، قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر دعا کرائی اور کہا کہ میاں ممتاز نے اوائل دور میں تحریک منہاج القرآن کیساتھ رفاقت قائم کی اور آج بھی اسی عزم و ولولے کیساتھ قائم ہیں۔ میاں ممتاز نے اپنی اولاد اور بیٹوں کی خالصتا دینی تربیت کی۔ بیٹا رضاء المصطفیٰ تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھا، اللہ تعالیٰ انہیں آقا علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرکزی قائدین میں نظامت تربیت کے حافظ سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر کورسز)، علامہ محمود مسعود قادری ( کوآرڈینیٹر کورسز)، علامہ فدا المصطفیٰ (کوآرڈینیٹرعرفان الحدیث کورس) مہمان خصوصی تھے۔
برطانیہ میں مقیم منہاج یونیورسٹی لاہور اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل منہاجین اسکالرز نے گلاسگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ تمام منہاجین اسکالرز برطانیہ میں مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین توفیق الہی اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب جامع المنہاج ٹاون شپ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، احمد نواز انجم، جواد حامد، میاں محمد جاوید اور عدنان جاوید مرحوم کے اعزاء و اقارب نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان بھی شریک ہوئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عدنان جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید امانت اور دیانت کا پیکر تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.