سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر محفل شب برات و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ مؤرخہ 20 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی اور خصوصی خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں مشائخ عظام، علماء کرام، قراء و نعت خواں حضرات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام لودھراں اسلامک سنٹر میں سالانہ شب بیداری و شب برات کا روحانی اجتماع 20 اپریل 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سالانہ شب بیداری میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے سابق صدر محمد اکبر قادری کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے رہنماء علامہ قمر عباس دھول نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن لیہ کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی قرآنی خوانی کی تقریب میں موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی ناانصافی اور استحصال کا خاتمہ ضروری ہے۔ بیڈگورننس اور مذہب کا سیاسی استعمال انتہاپسندی کے فروغ کی بڑی وجوہات ہیں۔ وہ رائل پام کنٹری کلب میں منعقدہ دوسرے سالانہ بین الاقوامی طلباء کنونشن ’’معاشرے میں انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے میں طلباء کے کردار‘‘ میں خطاب کررہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کے لیے پلے ایریا کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب 19 اپریل 2019ء کو آغوش میں منعقد ہوئی، تقریب میں آغوش کے سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ آغوش میں مقیم بچے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر قادری محکمہ اوقاف پنجاب کے خطباء، آئمہ، مدرسین، مؤذنین اور خدام کی نمائندہ تنظیم ’تحفظ حقوق علماء اوقاف پنجاب‘ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
الج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’’نوجوان خوشحال مستقبل کی ضمانت‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی مختلف فیکلٹیز کے سربراہان اور سینئر کلاسز کے طلباء شریک تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء و طالبات کو بامقصد تعلیم دینا ریاست اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل حیدرآباد کے ناظم علامہ جان محمد بروھی نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کے رکن اور حلقہ درود حیدرآباد کے انچارج علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں علَّامہ قاری حَافِظ مُحمد یُوسف براہوی مُحمّد شَہِی، کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف مکّمل کرنے پر گل پوشی کی گئی اور روایتی ہار پہنائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی نے کی۔ اجلاس میں علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی)، حیدرآباد یوتھ کوارڈینیٹر وقار یونس اور تحصیل حیدرآباد سٹی کے صدر سید مبشرشاہ، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم تحریک حیدرآباد علامہ جان محمد بروھی نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مکہ مکرمہ میں کتب خانوں کا وزٹ کیا اور کتب کی خریداری کی۔ مقامی مکتبہ میں شیخ الاسلام نے اپنی پسند کی عربی کتب خریدیں۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی۔ آپ نے مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ میں سعی بھی کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے بھی آپ کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن لوئرسندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق احمد قائم خانی سندھ میں 15 روزہ دورہ کریں گے، دورے کا آغاز 15 اپریل سے ہو گا اور دورہ جات 30 اپریل تک جاری رہیں گے۔ دورے میں وہ عمرکوٹ، عمرکوٹ دیہی ( چھاچرو)، حیدرآباد، ڈگری، جمعہ ماتلی، عشاء میرپور خاص جائیں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کے والد محمد اقبال اور شہیدہ تنزیلہ امجد کی والدہ ممتاز حنیف نے مدینہ منورہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے دعا بھی کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ مبارک پر حاضری دی۔ آپ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریاض میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدینہ منورہ پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یو کے کے وفد نے چیمبر کے صدر امجد بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلامک بینکنگ اور حلال فوڈ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.