سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ او آئی سی کے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خطاب کرینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعوکیا گیا ہے۔ او آئی سی کا اجلاس 9 اور 10 اپریل کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور نصاب تیار کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب اور سوال و جواب کیلئے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 7 اپریل صبح 11 بجے ریاض ایئرپورٹ پہنچے جہاں او آئی سی حکام کی طرف سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی دعوت پر او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے ہیں، جہاں وہ 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خصوصی خطاب کریں گے اور اس ضمن میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہو گا چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سید علی ترمذی المعروف پیر بابا(بونیر شریف خیبر پخونخواہ)کے 449 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو منعقد ہوئیں، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل شامل تھے۔
منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس 5 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمن، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، فرح ناز نے شرکت کی۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں 8 سو سے زائد ممبران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ نے انبیاء علیہم السلام کے دعوی صداقت کے لیے انھیں معجزات سے نوازا، معجزات اللہ رب العزت کی قوت کاملہ کا پرتو ہوتے ہیں۔ معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ ہے۔ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس نے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی۔
منہاج القرآن خانپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 2 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماء علامہ ارشاد احمد سعیدی، مرکزی قائدین میں سے سردار شاکر خان مزاری، چوھدری فیاض احمد وڑائچ، چوہدری عرفان یوسف اور منصور اعوان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 اپریل کو بہاولپور میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ میثاق مدینہ میں امن اور رواداری کی اقدار پر مبنی بین الاقوامی معاشرہ کی تشکیل کیلئے سیاسی، سماجی، اقتصادی، اخلاقی رہنما اصول موجود ہیں، دستور مدینہ کے ذریعے اسلام کی ہمہ جہت عالمگیر فکر کا باضابطہ اعلان ہوا، دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی طرف سے دستور مدینہ میں فراہم کی گئی فکری اساس آج بھی مفید اور قابل عمل ہے، وکلاء برادری انسانی حقوق اور پاکستان کی نظریاتی، فکری اساس کی محافظ ہے، وہ رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ بار کونسل سے خطاب کررہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس 2 اپریل کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء سردار شاکر خان مزاری، چوھدری فیاض وڑائچ، سید مشرف علی شاہ، عرفان یوسف اور منصور قاسم اعوان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس یکم مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے کی۔ منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کادہشتگردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور انتہاپسندانہ نظریات کے خاتمے کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کیلئے 46 کتب پر مشتمل امن نصاب کا تعارف کروایا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآن کانفرنسز (بسلسلہ تقاریب رونمائی قرآنی انسائیکلوپیڈیا) میں شرکت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں۔ مؤرخہ 31 مارچ 2019 کو لیہ میں چیئرمین سپریم کونسل کی قرآن کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر فتح پور (تحصیل کروڑ لعل عیسن) شہر میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 31 مارچ 2019 کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں سردار شاکر مزاری، چودھری فیاض وڑائچ، چودھری عرفان یوسف، ڈاکٹر زبیر احمد، منصور اعجاز اور محترمہ میمونہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 30 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدی قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء چوھدری فیاض احمد وڑائچ اور تحریک کے دیگر قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کی معترف ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.