سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2019ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ محفل سماع میں انگلینڈ سے منہاج المنشدین گروپ نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائے۔
تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 18 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ شکیل احمد ثانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تفہیم میں دور اور زمانے بدلتے رہیں گے، قرآن کی فہم ملتی رہے گی، زمانے بیت جائیں گے، لیکن ہر آنے والے زمانے میں لوگوں کو فہم کے نئے موتی ملیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تاریخ ساز کتاب 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی سندھ اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ہوئی جسکی صدارت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ایم کیو ایم کے رہنماء اسلم مجاہد، رضا باقری، کلپنہ دیوی، قاضی زاہد حسین، پروفیسر خیال آفاقی، بشپ خادم بھٹو، شیخ صلاح الدین، پیر آغا فضل الرحمان مجددی، علامہ اعجاز مصطفی، مظہر محمود علوی، نعیم انصاری سمیت سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات، اہل قلم، کالم نگار، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت علماء کرام، اسکالرز، یوتھ تنظیمات کے قائدین، مینارٹی اور ویمن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں درود و سلام کی ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور سیاسی سماجی مذہبی اہم شخصیات کے علاوہ بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نظامت دعوت) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر درسِ قرآن دیتے ہوئے علامہ فیاض بشیر نے تنظیمی نظم پر درس دیا۔ آخر میں منہاج یوتھ اور ویمن لیگ نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کے لیے ایک ماہ دورہ یورپ پر روانہ ہو گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ کا آغاز سپین سے ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں 16 جنوری کو بارسلونا میں عہدیداروں کے تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وہ بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 16 فروری 2019 کی شب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اور اس میں ا نسانیت کو درپیش جملہ مسائل کا حل ہے۔ اسلام امن، اعتدال، رواداری، برداشت اور محبت کا دین ہے۔ قرآن پاک کا اخلاص سے مطالعہ کرنے والا شخص گمراہ ہو سکتا ہے نہ وہ انتہاپسند ہو سکتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں زندگی کےمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ساؤتھ افریقہ کے علاوہ دیگر قریبی ممالک سے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس 16 فروری 2019ء کو مرکزی ناظم احمد نواز انجم کی زیرصدارت کوٹری شہر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری اور کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کوٹری تنظیم کی تنظیم نو کے حوالے سے بریفنگ دی۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ سیشن 2005 کے فاضل محمد ذکریا سیٹھی لاہور میں انتقال کر گئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر 37 سال تھی، وہ گزشتہ دو ماہ سے ہیپٹائٹس کے عارضہ میں مبتلا تھے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ذکریا سیٹھی کا انتقال مغلپورہ لاہور میں ہوا۔ مغلپورہ لاہور میں ان کی نماز جنازہ 15 فروری کو ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، علماء کونسل کے ناظم میر آصف اکبر قادری، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر محمد نعیم گھمن، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن داود کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں 15 فروری 2019ء کو لوئر سندھ دادو سٹی میں قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم احمد نواز انجم اور کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی اور حیدرآباد سے یوتھ کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا اجلاس 15 فروری 2019ء کو تحصیل حیدرآباد سٹی میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی، جسمیں انکے ساتھ تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کی کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور یوتھ کوارڈینیٹر وقار یونس شامل تھے۔ اجلاس میں حیدرآبادسٹی کی تنظیم نو کی گئی، احمد نواز انجم نے نئے عہدہداران کو بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کی تحصیل لطیف آباد کا اجلاس 15 فروری کو ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی احمد نواز انجم کی خصوصی آمد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن لوئر سندہ کی کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور یوتھ کوارڈینیٹر وقار یونس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر بیٹسمین کرکٹر اظہر علی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہیں منہاج القرآن کے پپلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے دعوت دی تھی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت امور خارجہ، میڈیا آفس، منہاج ویمن لیگ کا آفس سمیت دیگر دفاتر کا وزٹ کیا۔ اظہر علی مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود میں بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ اس موقع پر اظہر علی نے خدمت قرآن و انسانیت کے حوالے سے عالمگیر کردار کی ادائیگی پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دیپارلپور مییں ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری ہر قسم کی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے دین کی خدمت کا کام کررہے ہیں، قرآن کا پیغام اور تعلیمات لاتفرقو ہے، تفرقہ بازی نے ترقی اور بہتری کے عمل کی راہیں مسدود کر دیں اور بحیثیت قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارے درمیان اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.