سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ میں MQI نٹال کی صوبائی اور علاقائی تنظیموں اور عہدیداروں نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال کی سربراہی میں MQI دبئی سے تشریف لائے ہوئے مہمان گرامی صابر حسین گجر صدر اور جوہانسبرگ سے پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی مسجد گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن کے چئیرمین اور کنوینر ورلڈ میمن کیمونٹی ڈاکٹر اے وی محمد کی دعوت پر منہاج القرآن انٹر نیشنل دبئی کے صدر صابر حسین گجر اور جوہانسبرگ سے PAT کے صدر جاوید اقبال اعوان، منہاج القرآن انٹرنیشنل Kzn کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی اور علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن نے مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔
منہاج القرآن بریڈ فورڈ کے زیراہتمام مدینہ الزاہرا میں شہدائے کربلا کی یاد میں ’’درسِ کربلا کانفرنس ‘ ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ڈائریکٹر ’’مدینہ الزاہرا‘ ‘ شیخ محمد افضل سعیدی کی زیرنگرانی منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن برمنگھم کے ڈائریکٹر علامہ اشفاق عالم قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام قیامت تک کے لیے حق اور یزید باطل قوتوں کا نمائندہ ہے۔ جس کے دل میں رتی برابر بھی ایمان باقی ہے اسے یزید کے جھوٹے قاتل، اقتدار کے لالچی اور فاسق و فاجر ہونے پر شک نہیں ہو سکتا۔ اہل بیت اطہار کے مقدس خون کی سرخی کی وجہ سے آج دین محمدی ﷺ کی کرنیں اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ دنیا کے کونے کونے کو روشن رکھے ہوئے ہے۔ نواسہ رسول اور اہل بیت اطہار علیہم السلام پر ظلم کرنے والے دنیا میں نشان عبرت بنے اور قیامت کے دن بھی ان کا ٹھکانہ جہنم اور دردناک عذاب ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور گفتگو بھی کی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ پائن ٹاؤن کی مرکزی جمعہ مسجد میں 10 محرم الحرام کو شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں پائن ٹاون کے مقامی اور دور دراز علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی اور علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن، عمیر صابر جنرل سیکریٹری KZN، شیخ خالد، حیدر علی، محمد ثاقب اور عمر بھائی نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ بدھ کی صبح 4 بجے ترکش ائیرلائن پر لاہور ائیرپورٹ پہنچے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی قائدین کے وفد اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے لیے عمران خان اور پی ٹی ائی حکومت اپنے وعدے پورے کرے
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ ’’سلام یا حسین‘‘ کانفرنس ڈسکہ میں منعقد ہوئی، جس میں دوسرے روز علامہ وقاص علی خالد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ڈسکہ اور سیالکوٹ سے قائدین و کارکنان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جادہ، جہلم میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے تمام ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت اور عظیم اسکالر فیاض بشیر نے ''ذبح اسماعیل علیہ السلام سے ذبح عظیم تک'' کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفاقت لینے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت میں عوامی تحریک کے 3 چشم دید زخمی گواہان محمد علی، منیر احمد اور ادارہ منہاج القرآن کے سیکیورٹی انچارج امتیاز حسین اعوان پر جرح ہوئی، امتیاز حسین اعوان نے کہا کہ اس وقت کے ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار، ڈی ایس پی آفتاب پھلروان اور ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رضوان قادر ہاشمی نے گوشہ درود کی طرف آنے والے افراد پر تشدد کا حکم دیا، یہ حکم ملتے ہی اہلکار نہتے کارکنوں پر ٹوٹ پڑے، شیلنگ کی، اندھا دھند لاٹھی چارج کیا اور بے رحمی کے ساتھ کارکنوں پر ڈنڈے برسائے، فائرنگ بھی کی گئی۔
جامع الازہر یونیورسٹی مصر کے وائس چانسلر کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹرعبد الصمد محمد مھنا نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو صحیح معنوں کے ساتھ عام آدمی نہ پہنچانے کی وجہ سے فکری تنگ نظری انتہا پسندی کو فروغ ملا۔ عالم اسلام کا تابناک مستقبل علم و تحقیق سے وابستہ ہے۔ ، فکری تنگ نظری کا راستہ روکنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین جامعہ، الازہر یونیورسٹی مصر میں ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر الشیخ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد محمد مھنا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین کیساتھ آپ کی ملاقات کی خصوصی نشست ہوئی۔ معزز مہمان کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات دنیا اسلام کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ’’اینول اسمبلی 2018‘‘ الحمراء ہال مال روڈ لاہور پر منعقد ہوئی، جس میں ایم ای ایس کے قائم سکولوں میں زیرتعلیم ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز، ایوارڈز اور فرید ملت سکالر شپ کے تحت نقد انعامات دئیے گئے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ’’اینول اسمبلی ‘‘ کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن طارق حمید بھٹی مہمان خصوصی تھے۔
درگاہ اجمیر شریف کے خادم و گدی نشین صاحبزادہ خواجہ سید وارث حسین چشتی معینی (انڈیا) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ انڈیا سے آئے معزز مہمانوں کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راجہ زاہد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے اعلیٰ سطحی وفد نے یوم دفاع 6 ستمبر کے سلسلہ میں پاک فوج کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی، شہدائے پاکستان کی فیملیز کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے پھول پیش کئے اور ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.