سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن، ایس پی طارق عزیز کے حکم پر شازیہ مرتضیٰ کو قتل کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے عظیم کارکن حاجی غلام مرتضیٰ 18 جون 2018ء کو انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے وفادر کارکن تھے، جنہوں نے زندگی مشن کی خدمت میں گزاری۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی غلام مرتضیٰ کی خدمات کو سراہا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی چوتھی برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، عوامی تحریک کے صدر رانا طاہرسلیم، میاں کاشف محمود، فرحت دلبراعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے، یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالم اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چوتھی برسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں یادگار شہداء پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وہ پولیس افسر جنہیں بطور قاتل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے طلب کر رکھا ہے انہیں کیس کے حتمی فیصلے تک انکے عہدوں سے الگ کیا جائے وہ اپنی اہم سرکاری پوزیشنز کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت فئیرٹرائل کے آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انکا سرکاری مناصب سے الگ ہونا ضروری ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالفطر کے موقع پر شہر اعتکاف میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین، اسلامیان پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور عالم اسلام کو ہر طرح کے سیاسی معاشی، سماجی مسائل سے نجات دے، بالخصوص پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے۔
حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے شہراعتکاف میں 29 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درس مثنوی کی اختتامی نشست منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا ماخذ حسن اخلاق و حسن معاملات ہیں۔ مولانا روم نے بھی بندوں کو یہی سبق دیا کہ اگر دین سیکھنا ہے تو پہلے مخلوق کیساتھ معاملات درست کرنے ہوں گے۔
منہاج القرآن کا شہر اعتکاف شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کروائی اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ دعا کے بعد ہزاروں معتکفین گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن نے 15 ہزار سے زائد معتکفین کی میزبانی کی، 5 ہزار سے زائد خواتین اور 5 سو سے زائد بچوں نے بھی اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن سپین کے زیراہتمام بارسلونا کے وسط میں سپورٹس ہال، بادالونا کے بڑے گرائونڈ اوردیگر تمام مراکز جن میں منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت، منہاج اسلامک سنٹر دراساناز، منہاج اسلامک سنٹر الیکانتے، منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیومیںنماز عید الفطر مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے ادا کی گئی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتوں اور فضل کا شکر ادا کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل کے عظیم شہداء کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔ بعد ازاں محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طالب علم محمد حسن نے حاصل کی۔ ثناء خوان مصطفی میں ناصر حسین اور حافظ محمد عثمان نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر وقار احمد قادری ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں 28 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس مثنوی دیا۔ آپ نے مولانا روم کی مثنوی شریف سے منتخب اشعار پڑھتے ہوئے سالکان حق کی روحانی تربیت کا سامان فراہم کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ مولانا روم نے اپنی مثنوی میں عاشقوں، عارفوں کے لیے روحانی ترقی کے راز بیان کیے ہیں۔ جب بندہ تیز رفتاری سے روحانی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اللہ کی طرف رجوع کر لیتا ہے۔
شہدائے ماڈل ٹاون کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور حصول انصاف کی تگ ودو تیز کرنے کے لیے عوامی تحریک یورپ نے یورپ بھر میں دعائیہ تقاریب و پروگرامز کا انعقاد کیا، جن میں معزز شخصیات مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے شہداء ماڈل ٹاون کے لیے حصول انصاف کا مطالبہ کیا۔ پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کا پروگرام سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
حسبِ روایت 27 ویں شب کی مقدس ساعتوں میں اِمسال بھی فرید ملّتؒ رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے زیراہتمام مجددِ رواں صدی، قائدِ مصطفوی انقلاب اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور فکری موضوعات پر مختلف تصانیف زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آئی ہیں۔ اِن انقلاب آفریں کتب کا تعارف حاضرِ خدمت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہراعتکاف میں 27 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس مثنوی دیا۔ آپ نے مولانا روم کی مثنوی شریف سے اشعار پڑھ کر تسلسل کے ساتھ جاری ’’مضمون عشق‘‘ کا روحانی و وجدانی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا روم کی مثنوی شریف کا درس دیتے ہوئے کہا کہ سالک بندے کا آئینہ یعنی دل جو دنیا کی میل کچیل سے بچا ہوا اور آلائشوں سے پاک صاف شفاف ہے، اسی آئینہ پر انوار الہیہ کا نزول ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں معتکفین کے لیے سخت ترین گرمی میں ممکنہ بہترین انتظامات کیساتھ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سحری و افطاری کے اوقات میں معتکفین کے لیے منرل واٹر اور ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کیا گیا ہے۔ شہراعتکاف میں منرل واٹر کا خصوصی پلانٹ کام کر رہا ہے، جہاں معتکفین اپنی ضرورت کے مطابق پینے کا صاف پانی لیتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 13 جولائی 2018ء، 28 رمضان المبارک کو خواتین کے شہر اعتکاف میں خطاب کیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے بھی شرکت کی۔ آپ نے کہا کہ اسلام نے ہر طبقہ کے حقوق و فرائض متعین کیے جن میں خواتین کے حقوق قابل ذکر ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.