سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ شہر اعتکاف 2018ء میں Minhaj TV موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب 9 جون کو منعقد ہوئی، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے موبائل پر منہاج ٹی وی اینڈرائیڈ ایپ کو اوپن کر کے باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ایپ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پیشکش ہے، جس میں منہاج ٹی وی کی براہ راست لائیو اسٹریمنگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 1982 سے اب تک ریلیز شدہ ہزاروں خطابات اور کلپسں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاون میں جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے ساتھ ملک بھر سے عشاقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد عالمی روحانی اجتماع میں شریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 10 جون 2018ء کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’دروس مثنوی‘‘ کے سلسلہ وار موضوع پر خطاب کیا۔ آپ کا خطاب شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین و معتکفات نے براہ راست سنا۔ منہاج ٹی وی نے آپ کا خطاب براہ راست پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہراعتکاف میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اعتکاف کیمپ قادری بلاک اور علوی بلاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی آپ کے ساتھ تھے۔ خانقاہ غوثیہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اعتکاف کیمپ پہنچنے پر مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، منصور اعوان سیکرٹری جنرل منھاج یوتھ لیگ اور یوتھ کے قائدین و معتکفین نے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہراعتکاف میں ہزاروں خواتین بھی شریک ہیں۔ خواتین کے شہراعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی نشست 10 جون 2018ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، مسز فضہ حسین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم اجتماعات جواد حامد، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ افنان بابر، ڈاکٹر ثمر فاطمہ اور ویمن لیگ کی دیگر قائدین بھی موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 25 رمضان المبارک بروز اتوار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیگر ممالک کے مسلمان افراد میں افغانستان، ماریشس، مالے اور انڈیا سے لوگ بھی ڈنر میں شریک ہوئے۔ یہ افطار ڈنر فرانس میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام خواتین کے شہراعتکاف میں تیسرا روز مصروف ترین شیڈول کیساتھ گزرا، تیسرے روز کا آغاز عرفان الھدیہ سرکل سے کیا گیا، ان حلقہ جات کا مقصد معتکفات کواسلام کی بنیادی تعلیمات دینا تھا، جس میں تمام تر حلقہ جات علم و آگاہی سے بھرپور تھے۔ ایم ایس ایم سسٹرز کے زیرانتظام ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی معتکفات کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آپ نے خواتین شرکاء اعتکاف کے دینی و تربیتی اور تنظیمی سوالات کے جوابدئیے۔ اس نشست کا عنوان Be focused on missionary life, Be successful تھا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس نے ایف آئی آر نمبر 510 افسروں کو بچانے کیلئے درج کی
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ راہ حق کے مسافروں کیلئے توبہ پہلا قدم ہے، اللہ رب العزت نے قرآن حکیم میں بندوں کو توبہ کی تلقین فرمائی ہے۔ گناہوں سے باز رہنے کے مصمم عزم و ارادہ کے ساتھ اللہ کے حضور سر جھکانا توبہ ہے، جس طرح عبادت گزاروں کیلئے پہلا قدم طہارت ہے اسی طرح راہ حق کے مسافروں کیلئے سب سے پہلا قدم توبہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے شہر اعتکاف میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تنگ نظری اور انتہا پسندی ہے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا دعویٰ محض خوش فہمی ہے، ریاست پاکستان کو سوچ اور نصاب سے انتہا پسندی ختم کرنے کے اقدامات کرنے ہونگے، آج بھی پاکستان اور عالم اسلام کا نمبر ون مسئلہ انتہا پسندی، عدم برداشت اور دہشتگردی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے زیر اہتمام انعقاد پذیر شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے اتحاد کے دشمن بے مقصد بحثوں کا آغاز کر کے نئی نسل کو گمراہ اور عالم اسلام کے اتحاد کو نقصان پہنچارہے ہیں، آپ ﷺ نے حضرت امام علی علیہ السلام، حضرت امام حسن علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام اور سیدہ فاطمہ علیھاالسلام کو اپنی کملی میں لے کر امام علی علیہ السلام کے اپنے اہل سے ہونے کا اعلان فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2018ء میں حسب سابق منہاج پبلی کشنز کا بک اسٹال اور سیل سنٹر لگایا گیا ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب 50 فیصد خصوصی رعائت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب بھی معتکفین کی دل چسپی کا مرکز ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک 6 جون 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کی دوسری نشست منعقد ہوئی۔ نماز عشاء و تراویح کے بعد شب بارہ بجے شیخ الاسلام کا خطاب شروع ہوا، آپ نے مولا علی علیہ السلام اور امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، درجہ صحابیت اور بعض ابہامات کے حوالے سے گفتگو کی۔ آپ نے اپنے خطاب میں اس بات پر توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ کے صرف انبیاء ہی معصوم عن الخطاء ہیں، ان کے علاوہ صحابہ و اولیاء سمیت ہر انسان سے خطاء اور غلطی ممکن ہے۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑا اعتکاف (شہر اعتکاف) لاہور ٹاؤن شپ میں جاری ہے، جہاں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ساتھ ساتھ معتکفین کی علمی و فکری تربیت کیلئے قرآن مجید، احادیث، عبادات، عقائد، اخلاق حسنہ اور فقہی مسائل پر مشتمل سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوتی ہے، جس میں مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ یہ نشست روزانہ نماز عصر کے فوری بعد ہوتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف 2018 کے سربراہ خرم نواز گنڈاپور نے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد کے ہمراہ شہر اعتکاف کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا، انتظامات کے حوالے سے جواد حامد نے خرم نواز گنڈاپور کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں 5 جون سے شروع ہونیوالے اعتکاف کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.