سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ میں ہزاروں لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ جامع المنہاج کے ساتھ منہاج گرلز کالج کی وسیع و عریض عمارت میں خواتین کے لیے علیحدہ اعتکاف گاہ ہے، جہاں ہزاروں خواتین بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود معتکفین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جوق در جوق جامع المنہاج کا رخ کیا۔ گرم ترین موسم کی شدت کے باعث شہراعتکاف کی انتظامیہ نے معتفکین کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، منگل 20 رمضان المبارک 5 جون 2018کی شام کو ہزاروں لوگ فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف میں 10 دن کے لیے گوشہ نشین ہوں گے، جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں مرد اور منہاج گرلز کالج میں خواتین کی اعتکاف گاہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، شہر اعتکاف میں شرکت کے لیے کوئٹہ، کراچی، پنجاب، خیبر پختونخواہ، اندرون سندھ، بلوچستان، کشمیر سمیت دنیا کے کئی ممالک سے لوگ معتکف ہوں گے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی اور آخری نشست 4 جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں حضرت علامہ پیر سید ساجد شاہ نے ’’رمضان اور اصلاح معاشرہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے علامہ محمد وقاص شاہد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ عمران مدنی نے پیش کیا۔
بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری 3 جون 2018ء کو اتوار کی علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری فیاض احمد وڑائچ بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم احتساب اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کی منتظر ہے۔ جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے اور وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، اب ان کی چیخیں نکلیں گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ’ڈینش معاشرے میں مساجد کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈنمارک کی سیاست میں متحرک مسلمان راہنماؤں، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈینش معاشرے میں مسلمانوں کے کردار پر تحقیق کرنے والے نومسلم نوجوان کیسپر میچھسن جنہوں نے ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی میں ڈینش معاشرے میں مسلماںوں کے کردار پہ ڈاکٹریٹ کررہے ہیں‘ نے بتایا کہ ڈنمارک میں آج سے پچاس سال پہلے پہلی مسجد قائم ہوئی یہاں تین لاکھ مسلمان آباد ہیں ہیں جن کی آبادی میں پچھلے دس سال میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ان میں سے ستر فیصد ڈینش نیشنلٹی رکھتے ہی
حریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 3 جون 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی کو بسر کریں تو ایک انسان تب جا کہ ایک کامیاب شخص بن سکتا ہے۔
منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 2 جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’رحمت عالم اور ہماری زندگی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس پروگرام کا آغاز علامہ وقاص شاہد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ عمران مد نی نے پیش کیا۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا کہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبی رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
ساوتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ’’سالیڈیرٹی مارچ‘‘ ہوا، جس کی قیادت ANC کے لیڈر مانڈلا منڈیلا نے خصوصی شرکت کی۔ مارچ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ KZN کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبند ی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن یونٹ کے صدر علامہ محمد ایوب طفیل قادری اور دیگر رہنماوں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے بھی مارچ شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست مؤرخہ یکم جون 2018ء کو منعقد ہوئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام چار روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ یکم جون 2018 کو منعقد کی گئی، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ وقاص شاہد نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت زاہد منظور اور عمران مدنی نے حاصل کی۔ پروگرام میں علامہ انصر محمد قادری نے ’’قرآن اور اہلبیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
آر اوز کی مدد، دھن، دھونس اور دھاندلی کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والی حکومت کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ نواز لیگ کے گزرے ہوئے پانچ سال سیاست، معیشت، معاشرت پر بہت بھاری ثابت ہوئے۔ تعلیم، صحت، مذہبی رواداری، بین الاقوامی تعلقات، کرپشن، دہشت گردی، انتہا پسندی، ادارہ جاتی تصادم کے بدترین حکومتی رویے اور طرزِ حکمرانی نے ریاست کو مفلوج کر دینے کی حد تک منفی اثرات مرتب کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بین الاقوامی اسلامک ای لرننگ پروگرام کی نئی بلڈنگ کا افتتاح ہو گیا اور 28 ممالک میں 50 سے زائد سکالرز نے 500 خاندانوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور ہدایات کے مطابق دنیا بھر میں مسلم خاندانوں کے بچوں کو آن لائن اسلامی تعلیمات فراہم کرنے کے حوالے سے منہاج ای لرننگ اسلامک تربیتی پروگرامز وضع کیا گیا تھا جس کے تحت اس وقت 28 ممالک میں آن لائن قرآن و حدیث اور دیگر اسلامی علوم کی تعلیم دی جارہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 31 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے مفید طبقہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’ماہ رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی صورت میں اللہ پاک نے امت مسلمہ کو ایک بہت بڑی نعمت عطا کی ہے۔ ماہ رمضان رجوع الی اللہ کا بہترین موسم ہے۔ اگر روزہ کو اس کی روح کے مطابق رکھا جائے تو یہ روحانی ترقی کے مدارج طے کرنے کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 281 حافظ آباد لیہ کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 29 مئی 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد صابر کمال وٹو نے رمضان رجوع الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سچی توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.