سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 9 اپریل 2018ء کو کالج شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلباء کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں کالج کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں کالج کے طلباء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آخرت اور کامیابی کے ضابطے کے موضوع پر فکری و تربیتی ویڈیو خطاب دکھائے گئے۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی اور منہاج الدین قادری نے طلباء کو لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2018ء کو پاکپتن شریف کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کی دعوت پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 1400 سال پہلے امت مسلمہ ایک روشن خیال قوم اور ترقی یافتہ معاشرہ کے طور پر پہچان رکھتی تھی۔ آج امت مجموعی طور پر سیاسی، معاشی حالات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں زوال پزیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری منہاجین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ نارنگ منڈی میں ادا کی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد وسیم افضل قادری سے تعزیت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ نارنگ منڈی لاہور میں ادا کی گئی۔ جنازہ کی امامت محمد وسیم افضل قادری نے خود کرائی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، علامہ غلام ربانی تیمور، ریاست علی چدھڑ اور نظامت امور خارجہ کے اسٹاف ممبران پر مشتمل وفد نے جنازہ میں شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور چار سال کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر چیف جسٹس کو درخواست پیش کی اور ان سے جلد انصاف کیلئے سووموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی۔ چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تاخیر کی وجوہات جاننے کیلئے مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ نعیم الدین چوہدری اور نور اللہ صدیقی بھی بسمہ امجد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے تمام پی پی حلقہ جات سے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کی موجودہ پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 8 اپریل 2018ء کو گجرات کا تنظیمی دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اس مروجہ کرپٹ نظام کی محافظ ہے، اس کرپٹ نظام کو اپنی جدوجہد سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ انتخابات میں آئین کی شق 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ ہوا تو ملک و قوم کے ساتھ جرم ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 8 اپریل 2018 کو اسلامک سینٹر آف فلورنس ساؤتھ کرولینا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چوہدری محمد صادق نے کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ علامہ محمد شریف کمالوی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سفر معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ضلعی آفس فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات نائب صدراللہ رکھا نعیم القادری نے کی۔ اجلاس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اندرون ملک و بیرون ملک ایک منظم تنظیمی نیٹ ورک رکھتی ہے اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں جدید اور اعلیٰ تعلیم سے ممکن ہے۔ اقوام تعلیم و ہنر سے بنتی ہیں۔ ہمارے ہاں حکمرانوں نے نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھ کر ایک نا خواندہ قوم کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں نا خواندگی کے خاتمے کیلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا اہم کردار ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداروں کے وفد، منہاج القرآن پورٹ شپ ٹاؤن، ڈربن، پائن ٹاؤن، ایسٹرن کیپ اور پاکستان عوامی تحریک افریقہ کے کنوینئر جاوید اقبال اعوان نے جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے سنٹر کا وزٹ کیا۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے عہدیداروں میں علامہ طاہر رفیق (صدر)، عمیر صابر( ناظم)، علامہ محمد طفیل بدر، علامہ لطیف چشتی، علامہ ایوب طفیل، چوہدری افضل دتہ، سلیم نذر، ڈاکٹر عرفان شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ آزاد کشمیر کے دوران راولا کوٹ گئے۔ جہاں آپ نے کارکنان کیساتھ تنظیمی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، عوامی تحریک ساوتھ پنجاب کے صدر چوھدری فیاض وڑائچ اور دیگر مقامی عہدیدار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تجدید دین اور احیائے امت کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا، دیگر تنظیمی مصروفیات میں علاقائی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ملے۔ مظفرآباد میں ڈائریکٹر امورِ دینیہ آزاد جموں کشمیر مفتی نذیر احمد قادری سے ملاقات بھی ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 66 کے عہدیداران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمد قادری، عبدالرشید اعوان، میاں اکرام الحق، حاجی نصیر احمد، قاری لعل محمود، سہیل مقصود، ماسٹر استخار اور زین العابدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.