سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 09 مئی 2016 کو ملتان میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری کی صدارت میں ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ملتان کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ملتان کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ محمد اسحاق، ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری سمیت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران اور کارکنان شریک تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تزئین نو کی تکمیل کے بعد عمارت کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خر م نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈئر (ر) محمد اقبال، مفتی عبد القیوم ہزاروی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، کرنل احمد خان، میجر محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے 05 مئی 2016 کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ محمد عدیل قادری نے خطاب کیا۔ قرآن خوانی کے بعد محفل کا آغاز تحریک انصاف آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل معید حامد نے تلاوت کلامِ مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سیکرٹری جنرل رضوان احمد طور نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ حافظ محمد صدیق نقشبندی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
منہاج ویلفیئر فرانس کے صدر بابر حسین نے میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ 6 مئی جمعہ شام 8 بجے ہونے والے اس گرینڈ ڈنر میں درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے ایشوء کر دیے گئے ہیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کی معراج ہے، سفر معراج ایسا معجزہ ہے جسے عقل سمجھنے سے قاصر ہے۔ سائنسی ترقی نے سفر معراج کو سمجھنے میں آسانی پیدا کی، واقعہ معراج عقل سے نہیں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سمجھ میں آتا ہے، جوں جوں علم کی روشنی بڑھے گی قلوب و اذہان پر واقعہ معراج کی حقیقت آشکار ہوتی رہے گی۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام معراج النبی (ص) کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد مورخہ 4 مئی 2016ء کو گوشہ درود، مینارۃ السلام کے صحن میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن احمد انواز انجم نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، ذیشان بیگ، صاحبزادہ محمد حسین آزاد، امیر لاہور غلام فرید، ناظم اشتیاق حنیف مغل، وائس پرنسپل شریعہ کالج ممتاز الحسن باروی، ساجد محمود بھٹی، مقصود احمد قادری اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔
آستانہ عالیہ قادریہ نقیبیہ جلال آباد، افغانستان کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر السید محمود حسام الدین الگیلانی نے 2 مئی 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹرحسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر صاحبزادہ محمد مطیع اللہ، ڈاکٹر سید عبدالمالک، مفتی عثمان باچا، خلیفہ محمد سرور قادری، حبیب اللہ خان، اکرم خان اور فیروز خان ان کے ہمراہ تھے۔
2 مئی 2016 کو کوہاٹ میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نسلِ نُو کو انتہاپسندی سے دور کرنے اور انہیں امن کا داعی بنانے کیلئے فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کا قومی نصاب مرتب کر دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کی تقریب حلف برداری یکم مئی 2016 کو مرکز پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کی، جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ضلعی، پی پی حلقہ جات کے عہدیداران اور یونین کونسل کے ناظمین و نائب ناظمین مدعو تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام 30 اپریل 2016 کو بعد نماز مغرب کارپی میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیاب ظفر نے حاصل کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پشاور کے زیراہتمام مورخہ 29 اپریل 2016ء کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، تکفیریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا۔
روحانی سرپرست تحریک منہاج القرآن حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے پوتے صاحبزادہ السید طاہر حسام الدین القادری الگیلانی اور صاحبزادہ السید عبدالرحمان سیف الدین القادری الگیلانی نے 28 اپریل 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ دورہ کا اہتمام بزم قادریہ نے کیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے لیے ’فن خطابت کورس‘ کا اہتمام کیا، جس کے اختتام پر 25 اپریل 2016 کو ہوا۔ کورس میں شریک طالبات کے اعزاز میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ سمیت نظامت تربیت کے عہدیداران اور کالج کی اساتذہ و طالبات شریک تھیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
’ضرب امن‘ کی ملک گیر مہم کے سلسلے میں پنجاب اور سندھ کے بعد مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے ماہ اپریل میں خیبر پختونخواہ کا دس روزہ کامیاب دورہ کیا، جس میں انہوں نے ضرب امن ٹریننگ ورکشاپس میں ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ سے متلعق لیکچرز دیے۔ اس دوران وہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، حویلیاں اور ہری پور میں منہاج القرآن یو تھ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ضرب امن ٹریننگ ورکشاپس میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.