سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مومنوں کے لیے ایمان کو محبوب کیا۔ ہم نے ایمان کو رسم بنا دیا۔ ہمارے دل ایمان سے محبت کریں تو دل ایمان کی حالت سے مزین ہو جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایمان کیا ہے۔ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ایمان ایک درخت ہے، جس کی جڑیں یقین اور شاخیں تقوی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ایمان ایک ایسا درخت ہے، جس کی جڑ تو یقین ہے لیکن یہ عشق اور محبت کے پانی سے پھلتا پھولتا ہے۔
دولتالہ (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 دولتالہ کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ ہم آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، تمام یونین کونسلز میں متفقہ اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی تھے۔ شیخ الاسلام نے عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کا سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن پاک کی صورت میں نازل ہوا جس کا ہر حرف قیامت تک کیلئے ذریعہ نجات اور چشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی سلطنت بھی آج کی مقدس رات کا تحفہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت قاری مشتاق احمد کو حاصل ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں افضال سیال (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مختار احمد قادری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مرزا امتیاز اشرف بٹ، الطاف چیمہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔
علیم فضل مہندی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ’’کرائی‘‘ فرانس کی رہائش گاہ پر MQI فرانس اور PAT فرانس کے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں کام کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا اور عید کے فورا بعد عید ملن پارٹی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی تقریب کی ٹائمنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔
نعت خوانی سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فکر کا محل دماغ، عمل کا گھر جسمانی اعضاء اور محبت کا محل دل ہے، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں۔ ایمان کا موضوع محبت ہے اور محبت کا اصلی موضوع حضور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہراعتکاف کی خواتین اعتکاف گاہ میں محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ معتکفات کی نشست کا اہتمام کیا۔ محترمہ فضہ قادری نے معتکفات کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں اللہ کے دین کی خدمت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی اور فروغ و اشاعت کے لیے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا حقیقی جہاد ہے۔
شہر اعتکاف میں شرکاء کی علمی و روحانی تربیت کے لیے روزانہ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین اعتکاف گاہ میں منہاج ویمن لیگ کی اسکالرز خواتین شرکاء کو لیکچرز دیتی ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد ظہر کی نماز کے بعد کیا جاتا ہے۔ ان حلقہ جات میں فکری، علمی اور فقہی موضوعات پر لیکچرز ہوتے ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کے لیے باقاعدہ نصاب مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین نے شہادتیں قبول کر کے مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، اسلام نے خواتین کو برابر کی ذمہ داریاں اور برابر کے حقوق دئیے، جب تک سانس چل رہی ہے، عدل کے نظام کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔ قانون کمزوروں کو انصاف دلوانے کے معاملے میں اندھا کیوں ہے؟
شیخ الاسلام نے معتکفین کو درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ مقام صبر یقین کے بغیر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا مقام صبر ایسا ہو کہ فولاد بھی ٹکرائے تو آپ کے جذبے میں لرزش نہ آئے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ انقلابی جدوجہد کے دوران جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، میں آج تک ان پر خوش بہت ہوتا ہوں لیکن جو نہیں آئے ان پر دکھ نہیں ہے۔ ایسا ہر دور میں ہوتا رہا اس لیے جو آج ساتھ چلے ہیں وہ آہستہ آہستہ پختہ ہو جائیں گے۔ ایسے کارکنان سے ناراض نہیں ہو سکتا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع المنہاج شہراعتکاف میں جمعتہ المبارک کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ وہ عبادت ہے، جس کے اجر کا وعدہ خود اللہ تعالی نے کیا ہے۔ روزہ صبر کا درس دیتا ہے، ایسا صبر جو انسان کو اس کی معراج عطاء کرتا ہے۔
شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کو تاک رات کی مناسبت سے سالانہ محفل قرآت منعقد ہوئی، جس میں ایران سے آئے ہوئے مہمان قرآء کرام اور قاری نور احمد چشتی نے شرکت کی۔ قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز اور آواز سے اللہ کے کلام کو پڑھا۔ صاحبزادہ احمد مصطفی العربی نے اپنی ننھی منھی آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔
محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین اعتکاف گاہ اور مختلف رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معتکفات نے غزالہ حسن قادری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا اعتکاف کے لیے شہر اعتکاف کا رخ کرنا وہ بامقصد عمل ہے جو ان کی فکری و روحانی تربیت کا باعث بنے گا۔
22 رمضان المبارک کو جمعۃ المبارک کا روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں خواتین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔ خواتین کے لیے جمعہ کے اجتماع کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر جامع المنہاج سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب خواتین کے پنڈال میں بھی براہ راست دکھایا گیا۔
منہاج ویمن لیگ نے خواتین شہراعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔ محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.