سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات سچ ثابت ہوئے کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ جے آئی ٹی نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بجائے قاتلوں کو محفوظ راستہ دیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، یورپی یونین سمیت انصاف کے ہر فورم سے رجوع کرینگے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جانبدار جوائنٹ انویسٹی گیشن کی جعلی رپورٹ کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے جعلی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار JIT کا مطالبہ کیا۔ ضلعی صدر احسن ایاز کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جسٹس سید علی باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کہا تھا کہ اگر میری طرف اشارہ بھی ہوگیا تو مستعفی ہو جاؤنگا مگر اب 8 ماہ سے وہ اس رپورٹ کو دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 25 ویں سالانہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے شرکت کی، جہاں لبنان، تیونس، عراق، آذربائیجان، عمان اور پاکستان سے مختلف قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین سکالرز شریک تھیں۔ کانفرنس کا مقصد انفرادی و اجتماعی سطح پر قرآن فہمی کی کاوشوں کو فروغ دینا اور خواتین محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
URI پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی دعائیہ تقریب کا انعقاد پیس سنٹر لاہور فادر ڈاکٹر جیمز چنن کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کے میزبان یوئیل ہٹی مسٹر آشر نذیر اور ثبنیہ رفعت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر علمی امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ وفد میں ثاقب بھٹی صدر PAT نشترٹاؤن اور ساجد اصغر شامل تھے۔
محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے کہا کہ معجزات اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ کا پرتو ہوتے ہیں اور معجزات سے اللہ اپنے بندوں کو صراط مستقیم دکھاتا ہے۔ اللہ نے امت کی قوت ایمانی کی آزمائش اور انبیاء کے دعویٰ نبوت کی صداقت کیلئے انہیں معجزات سے نوازا اور تمام معجزات ملکر بھی معجزہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمگیریت اور حقانیت کو نہیں پہنچ سکتے۔
صدر منہاج ویمن یورپین کونسل محترمہ سمیرا فیصل نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے سفر معراج کی حکمتوں پر روشی ڈالی اور بتایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت اپنی ملاقات کا شرف بخش کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمت و ڈھارس بندھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کی وفات سے انتہائی غمزدہ تھے۔
آرنے سیوراس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ، عدم برداشت کے رویوں، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی نتیجہ خیز کاوشوں کو ہمیشہ سے سراہتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد دنیا میں قیام امن کیلئے یقینا سنگ میل ثابت ہوگی۔ آرنے سیوراس نے کہا کہ قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ساری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہم بھی انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق کلام اللہ قرآن پاک نے کی ہے۔ معجزہ کی حقیقت سے انکار کرنے والے ابوجہل اور تصدیق کرنے والے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے لقب سے مشہور ہوئے۔ نماز محبت اور عظمت کے سفر معراج کا تحفہ ہے۔ امت مسلمہ اس عظیم تحفہ کو سینے سے لگا کر رکھے۔ نماز پنجگانہ نجات اور راحت کا راستہ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام سریعہ (گجرات) کے مختلف سکولز میں غریب، یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ 16 مئی کو ہونے والی یونیفارمز تقسیم کی اس تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ تعلیم وتربیت کے بغیر معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں، تعلیمی میدان میں بہتری اور مستحق طلبہ و طالبات کی فلاح کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جو خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس کی افادیت مسلمہ ہے۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفر معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اس میں جو تحفہ اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی امت کو عطا کیا وہ نماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز اللہ تعالیٰ سے مناجات ہیں اور تہجد اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا ذریعہ ہے۔ ان کےخطاب کے بعد صلات التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں سالانہ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 15 مئی 2015ء کو منعقد ہوئی، علامہ وقار قادری نے مزید کہا کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی پیغامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔
علامہ محمد صادق قریشی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد آقا کریم کے بلند مقام کو لوگوں پر آشکار کرنا تھا۔ انہوں نے معراج کے مختلف معانی و معارف بیان کرنے سا تھ ساتھ سفر معراج کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امت مسلمہ دوبارہ عروج چاہتی ہے تو اسے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق جوڑنا ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنانا ہوگا اور موجودہ صدی میں یہ کام تحریک منہاج القرآن احسن انداز میں کر رہی ہے۔
حریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے مصطفوی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی یکطرفہ اور جعلیJIT کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں جس نے قاتل حکمرانوں کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع کیا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے۔
آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام کی محفل کا انعقاد فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں منہاج القرآن کے اراکین و وابستگان کے علاوہ انگلینڈ سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
لیہ میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری قمر عباس نے کہا کہ سب سے بڑے قاتل کو وزیر قانون بنا کر انسانیت اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ نام نہاد جمہوری وزیراعلیٰ کی انصاف اور جمہوریت سے وابستگی کے نعروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔ رپورٹ مکمل ہونے سے پہلے حلف برداری کی تقریب اندھیر نگری، لاقانونیت اور 14 معصوم شہریوں کے خون سے مذاق ہے۔ کیا 14 شہیدوں اور 85 شدید زخمیوں کو انصاف مل گیا جو ایک قاتل کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا؟
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.