سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آئرلینڈ) کے روح رواں فرخ وسیم بٹ کے سسر سعید احمد گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے منہاج اسلامک سنٹر لمرک میں مورخہ 04 فروری 2015 کو قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن لمرک تنظیم کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔رآن خوانی کے بعد تلاوت و نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، جس کے بعد منہاج اسلامک سنٹر کے امام وخطیب حافظ گل نواز نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے حوالہ سے نہایت مدلل گفتگو کی
پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں عوامی دادرسی سیل تحصیل چکوال کا قیام عمل میں لایا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر طاہر ایڈووکیٹ اعوان کو صدر، توقیر اعوان کو جنرل سیکرٹری، غلام رضا اعوان کو سیکرٹری فنانس، حاجی محمد صفدر، حاجی عبدالغفور شیخ، ہارون حیدر، سید شاہد منظور کو ممبر منتخب کیا گیا۔ دادرسی سیل عدالتوں کے اندر غریب اور نادار لوگوں کو مفت قانونی سہولیات مہیا کرے گا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو بھی موجود تھی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مکہ معظمہ میں ARY سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں، یہ پراپیگنڈہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، مدینہ منورہ میں عمران خان یا انکی پارٹی کے کسی رہنماء سے ملاقات نہیں ہوئی، کراچی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی بغل میں ٹارگٹ کلر پال رکھے ہیں دوسری جماعتوں کو کچلنے کیلئے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ القاعدہ کے بعد طالبان آئے اور اب داعش آ گئی جو سیدھے سر کاٹتی ہے۔
سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر سردار غوث بخش بارازئی سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سابق وزیر اعلی بلوچستان کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف فتوی بطور تحفہ پیش کیا۔ وفد میں تحریک منہاج القرآن لاہور راوی ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر اقبال نور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غوث بخش بارازئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن عزیز اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا علمی سرمایہ ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام بھکر میں شکارپور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ریلی کا آغاز قصرِ زینب سے ہوا جبکہ اختتام محمدی چوک پر ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
پرنسپل تہمینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کوحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بچوں کی تربیت بھی اسی ماحول میں کرسکیں، کیونکہ ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے چراغ روشن کئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام انجینئر محمد رفیق نجم کی زیر قیادت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تحصیل بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز امپیریل میرج ہال ڈسکہ سے ہوا۔ ریلی میں شریک ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نعروں سے اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد اسلم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدبخت لوگوں نے اس نبی کی شان میں گستاخی کی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا اور منہاج یوتھ لیگ آسٹریا نے پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی معروف سماجی شخصیت الحاج محمد خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر نامزد کرنے کی خوشی میں 24 جنوری بروز ہفتہ شام ڈسڑکٹ کینٹ ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارعشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، تاجر برادری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
لاہور (29 جنوری 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور سے ہمدرد چوک تک گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں قرارداد پیش کی گئی کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں سے حکمران لڑیں گے تو دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ قوم نے دہشت گردوں کے بہت زخم کھائے مگر حکمرانوں کے ہاتھ مرحم رکھنے کیلئے نہیں بڑھے، مصطفوی انقلاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔ صوفیائے کرام نے قرآن و سنت کو اپنے کردار سے بیان کیا۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی گزشتہ روز تنظیمی دورے پر میرپور خاص پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پیر سید محمد عثمان راشدی ولد پیر پگارو نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ممتاز علی سیال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ، خالد بابا ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص، علامہ غلام حسین خاص خیلی عبدالستار چوھان، حاجی چراخ الدین ملک اور معززین شہر بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام کے زیر اہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا اہتمام مورخہ 25 جنوری بروز اتوار کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا، بعد ازاں حضور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گی۔ ریلی کی قیادت، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور سٹی صدر اجمل چوہدری نے کی۔ ریلی کا آغاز آبپارہ سے ہوتا ہوا پریس کلب اسلام آباد پر اختتام ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک میں موجود تنظیمات کی نگران باڈی منہاج یورپین کونسل کا 2 سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت کی طرف سے سال 2015 تا 2017 کے لئے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے نظامت امور خارجہ کی طرف سے 14 جنوری 2015ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز احمد وڑائچ (ناروے) کو تیسری مرتبہ صدر اور بلال اپل (ڈنمارک) کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت 24 جنوری 2015 کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈنمارک کے نامور قاری محمد ندیم اختر نے حاصل کی۔ خصوصی نعت کے لئے پاکستان سے تشریف لائے بلبل پاکستان اور حسان منہاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ دیگر نعت خوانوں میں محمد جمیل قادری (صدر منہاج نعت کونسل)، محمد عتیق، محمد اشتیاق، حمزہ فرید شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام گاؤں جودالہ میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت محترمہ پروین اور محترمہ آمنہ بٹ نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ عائشہ قادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.