سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ جب محشر بپا ہوگا قیامت کی سختیاں اپنے عروج پر ہونگی وہاں کامیابی کے لئے جس میزان میں اعمال تولے جائیں گے اس میزان کا معیار صرف نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قائم ہوگا جن اعمال میں یہ محبت اور نسبت نہیں ہوگی وہ اعمال اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور قابلِ قبول نہیں ہونگے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے ہر عمل میں اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کو پیشِ نظر رکھیں کیونکہ ہم نے اللہ کو اللہ مانا تو پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ماناہے۔
پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 39 وادئ سون کے سیکرٹری جنرل ملک شاہ دل اعوان کی پانچویں کتاب ’’مَشَاھِیرِ سُون‘‘ کی تقریب رونمائی پیراڈائز پلازہ نوشہرہ میں منعقد ہوئی جس میں وادئ سون کی ہر دلعزیز، سیاسی، سماجی، علمی، قومی اور بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور ملک شاہ دل اعوان کی اس تاریخی، علمی، معلوماتی تصنیف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام مورخہ 11 جنوری 2015ء بروز اتوار سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست حضرت علامہ سید احمد کمال فیاض شاہ نے کی جبکہ استقبالیہ کلمات علامہ صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے ادا کیے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری غلام رسول مدرس جامعہ رضویہ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول قاری دین محمد، محمد عمران قادری، قاری محمد الطاف حامد اور محمد آصف حیدری نے پیش کیے۔
ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ11 جنوری 2015بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شدید برف باری اور سردی کی شدت کے باوجود کثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کانفرنس میں شرکت کی
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوری قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی تقریب آج مورخہ 10 جنوری بمطابق 18 ربیع الاول مرکز تحریک منہاج القرآن پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، محترم جی ایم ملک، قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان نائب صدر تحریک منہاج القرآن، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر اجتماعات، محترم سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور محترم شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا میں 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 10 جنوری بروز ہفتہ کیا گیا، جس میں منہاجین، رفقاء، منہاج یوتھ ونگ، منہاج وومن ، پاکستانی، آسٹرین، اور ترکی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے زیر اہتمام 10 جنوری 2015 منہاج اسلامک سنٹر آما میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز فخر القراء قاری محمد ندیم اختر نے کیا۔ برطانیہ سے تشریف لائے مہمان نعت خواں حافظ عبدالقادر نوشاہی اور حافظ احسن امین نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پختگی اور اطاعت کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔
برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار کیتھولک کیتھڈرل چرچ (ریگل چوک)، لاہور میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈاکٹر رحیق عباسی، فادر جوزف شہزاد، ڈاکٹر جمیز چنن، کاشف نواب، پنڈت بھگت، یوسف بنجوری، فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد، غلام مرتضیٰ علوی، قاضی فیض اور سہیل احمد رضا نے خطاب کیا۔ اقلیتی رہنماؤں نے میلاد مصطفی کی تقریب کے انعقاد پر اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام لیکر آئے۔
پیرس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات نے Rambla Raval پر مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کاتالان اور سپانش میڈیا، شامی اور مراکشی تنظیموں کے نمائندوں، پاکستانی ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری، کاتالان ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور،مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، سابق اور موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔
لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فوجی ظہور حسین کے گھر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
منہاج القرآن وویمن لیگ بھنگالی شریف دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین کا انعقاد چوہدری وقار احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں خصوصی خطاب محترمہ سمیہ ظفر رہنما منہاج القرآن وویمن لیگ جہلم نے کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4نے ادا کئے۔
ہیوسٹن: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند کرنا دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل ہے۔ ہیوسٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
نوجوان مذہبی سکالر علامہ محمد ہارون عباسی نے محفل میلاد کی شرعی حیثیت پر پُرمغز گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث سے بڑے عمدہ دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوشی کا اظہار کرنا اور اس خوشی کے موقع پر خرچ کرنا عین شریعت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و تعلق واضح ثبوت ہے۔ جید علماء کرام اور شرکا محفل نے علامہ محمد ہارون عباسی کی گفتگو کو خوب سراہا۔
پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے ولادت کی خوشی کیوں اور وصال مبارکہ کا غم کیوں نہیں کے عنوان سے پرمعزز دلائل دیئے اور میلاد منانے کی شرعی حیثیت کے حوالےسے روشنی ڈالی۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد ہے اور منہاج القرآن اسی پیغام کو دنیا میں عام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت تو انسانیت سے محبت ہے۔ اسلام اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ظلم و تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں، اسلام تو مردہ انسانوں کو تکریم دیتا ہے، چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم۔ انہوں نے کہا پشاور میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کا وقت ہے، قدم نہ لڑ کھڑائیں، اگر اب بھی دہشتگردوں کو بچانے کے راستے نکالے گئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.