سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر، ڈھوک قاسم علی، موہڑہ ہدایت کے زیراہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کی۔ اس موقع پر پیر سید فضل حسین شاہ، قاضی شفیق الرحمن خطیب جامع مسجد مخدوم عباس اور چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گوجر خان شہر میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 11 اور 12 ربیع الاول کی رات عظیم الشان ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں شرکاء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے خطابات سنائے گئے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ قاری بشیر احمد قادری اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے انجام دیے۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام الفرید میرج لان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کے گجرے اور گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپورکے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو مشہور ہوٹل میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں خواتین کی بھی خاصی تعداد شامل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2014ء کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کو باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ (برطانیہ) کے زیر اہتمام مورخہ 02 جنوری 2015 کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ محمد افضل سعیدی (صدر MQI برطانیہ) نے کی۔ محفل میلاد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آسٹریا میں پاکستانیوں کی پہلی مسجد بلال کی طرف سے دوسرا سالانہ عظیم الشان میلاد النبی جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس مسجد بلال کے گرد و نواح کی سڑکوں پر درود وسلام کی صداوں میں گذرتا ہوا واپس مسجد بلال پر اختتام پذیر ہوا۔
مجلس برائے بین المذاہب مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام آواری ہوٹل لاہور میں سال نو کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء اور ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے، جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.