سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قوم کے مفاد میں بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو ایک جرات مند اور حقیقی قیادت میسر آچکی ہے، اب ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اگر حقیقی تبدیلی چاہتا ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو کر انقلاب کی راہ کا مسافر بن جائے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کے لئے تاجدار گولڑہ حضرت پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی سیف جلی چلتی رہے گی اور تاجدارگولڑہ پیر مہر علی شاہ کا فیضان پوری امت کے لئے تاقیامت جاری و ساری رہے گا۔
علامہ شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ میں قرآن مجید کو آسان ترین انداز میں سمجھنے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے کے ذریعے تجوید، ترجمہ، تفسیر اور گرائمر پر مکمل بریفنگ دی جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور بتایا کہ 26 اگست 2013 سے کلاسز کا آغاز ہو گا جس میں معلم کے فرائض علامہ محمد طیب قادری سرانجام دیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کا قافلہ مصفطویٰ انقلاب کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ دھرتی شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے اور یہاں کے باسیوں کو فخر حاصل ہے کہ اس حلقہ سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن لڑا۔ یہاں پر تحریک منہاج القرآن کی تمام تنظیمات مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔
صدر تحریک گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی اور میڈیا ایڈوائزر گوجرخان عبدالستار نیازی نے کہا کہ ہمارا مؤقف حق اور سچ کی آواز ہے، حکومتیں چاہے جتنی مرضی تبدیل ہوجائیں جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا اس ملک میں کبھی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ایک کروڑ جانثاران کا ٹارگٹ جو منہاج القرآن کے رفقاء کو دیا گیا ہے وہ بہت جلد پورا ہو جائے گا اور اس ملک میں حقیقی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔ عوام کے سمندر میں لٹیروں، بدمعاشوں اور غنڈوں کو بہالے جائیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو 25 اگست 2013 کو سعد ہال، راولپنڈی میں سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس میں ہونا قرار پائی۔ اجلاس میں کشمیر بھر سے ایم ایس ایم کے سیکڑوں ذمہ داران ہر ضلع سے شریک تھے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں ہفتہ وار محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے کوپن سکیم کے تحت عمرے کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب عابد علی کو صدر منہاج القرآن انترنیشنل یونان رانا محمد وقار خان نے عمرے کا ٹکٹ پیش کیا۔
فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری (رح) کے 39ویں عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد ادریس قادری نے فریدِ ملّت کے ملّت پر احسانات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یوں تو برصغیر پاک و ہند پر فریدِ ملّت کے احسانات کی فہرست بڑی لمبی ہے مگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں امت مسلمہ پر جو احسانِ عظیم انہوں نے کیا ہے اس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور میں 24 اگست 2013ء کو Directorate Resources & Development کے زیراہتمام منتخب صنعت کاروں، تاجروں اور زمینداروں کے اعزاز میں ایک ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا اور خطاب کرتے ہوئے رضی طاہر نے کہا کہ پاکستان کے مقد س ایوانوں میں لٹیرے براجمان ہیں، وہ دھرتی جو اسلام کے نام پر بنی وہاں اسلام کا مذاق کھلے عام اڑایا جارہا ہے۔ طلبہ کو اپنا تاریخی کردار دہرانا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا، باطل فرسودہ نظام کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی پُرشکوہ عمارت منارۃ السلام کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر قائم گوشہء درود آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہت بڑی کرم نوازی ہے، جس کی عمارت کا آج افتتاح ہو رہا ہے۔ گوشہء درود حرمین شریفین کے بعد روئے زمین پر وہ واحد مقام ہے جہاں چوبیس گھنٹے سال کے 365 دن ہر لمحہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک محمد اسلم حماد نے شرکاء عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’تحریک منہاج القرآن کے وہ عظیم کارکنان آج یہاں آئے ہوئے ہیں جنہوں نے قائدِ انقلاب کی ہر پکار پر لبیک کہا خواہ وہ 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسہ کا موقع ہو، 14 جنوری کے یاد گار لانگ مارچ کی جما دینے والی سردی کے لمحات ہوں یا 11 مئی کو باطل نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت ہو لودہراں کے کارکنان اپنے قائد کے ہمراہ استقامت اور ولولہ کا پہاڑ بن کر اپنے قائد کے مطالبات کے لئے ڈٹے رہے، اس عظیم کاوش پر میرا دل چاہتا ہے کہ اپنے ان ساتھیوں کا ماتھا چوموں‘۔
منہاجیئنز کوآرڈنیشن کونسل کا تنظیمی اجلاس شیخ الاسلام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر 21 اگست کو منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے منہاج یونیورسٹی کے فاضلین، مرکزی اور ضلعی کوآرڈنیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیخ الاسلام نے متفقہ مشاورت سے غیر معینہ مدت کے لیے رانا محمد ادریس قادری کو منہاجیئنز کا صدر مقرر کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ طالبان کے دوست کبھی بھی سزاؤں پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔ جن کی مدد سے الیکشن جیتا گیا انکے خلاف کون کارروائی کرے گا ؟پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کے مفاد میں بڑی سے بڑی طاقت کو NO کہنے کی جرات رکھتا ہو۔ مگر ملک کے مفاد میں جرات مندانہ قدم وہی اٹھا سکتا ہے جو سوائے اللہ کے کسی سے نہ ڈرتا ہو، کرپٹ آدمی کبھی جرات مندانہ قدم نہیں اٹھا سکتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام 20 اگست کو پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں ساؤتھ آل لاکورنیو میں میری کے تعاون سے مینا بازار لگایا گیا۔ علاقائی میئر بازار کا وزٹ کرتے ہوئے کھانے پینے، جیولری، گارمنٹس اور میک اپ کے سٹالوں کو بہت پسند کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور کیسٹس کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.