سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 64 کے زیراہتمام 12 اپریل 2013 بروز جمعتہ المبارک کو چک 68 ج۔ب لہلاں فیصل آباد میں نظام بدلو سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر عبد الرسول نے کی۔ علاوہ ازیں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، ناظمہ ویمن لیگ فرحت دلبر قادری بھی موجود تھے۔
بانی پاکستان کے کردار اور امانت و دیانت پر شک کرنے والے در اصل اپنے جرائم چھپانا چاہتے ہیں۔ آئین کی شق 62، 63 کو نہ ماننا آئین سے بغاوت ہے۔ قوم کو گمراہ کرنے والا کوئی وکیل ہو یا سیاستدان اس پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں خصوصی شرکت احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب نے کی۔
یونیورسٹی آف گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نے بائیو لوجیکل سائنسز بلاک کی تنظیم سازی کی۔ اس موقع پر نئے عہدیداران کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد بارے بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں ملک میں رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف موومنٹ کی بیداری شعور تحریک بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
کلچرل کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تقی صادقی کی قیادت میں تین رکنی وفد نے صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل سے منہاج یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر تقی صادقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی وسیع النظری اور تدبر کا نتیجہ ہے کہ آج ان کی سرپرستی میں منہاج یونیورسٹی سکول، کالج اور دیگر علمی ادارے کام کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ منہاج یونیورسٹی اور ایران یونیورسٹی کے سکالرز کا تبادلہ ہو جن کی بنیاد پر اسلامی علوم کی ترویج ممکن ہو۔
پاکستان عوامی تحریک شکر گڑھ کے زیراہتمام 9 اپریل بروز اتوار 11 مئی 2013 ء کو دھرنے کے سلسلے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور شیخ حسن ظہور نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے پیش کیے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مک مکا الیکشن کمیشن کو صورتحال کا اندازہ تھا اس لئے وفاداروں نے بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے۔ عدالتوں اور مالیاتی اداروں سے با آسانی سٹے لے لیا جائے گا۔ بڑے ڈاکو چھوٹ جائیں گے چند چوروں کو دکھاوے کیلئے دھرا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ‘‘کمیشن’’ کا الیکشن کرا رہا ہے اس لئے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے اسے مسترد کر دیں۔ لولی لنگڑی سکروٹنی جمہوریت کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
لودہراں: ماہنامہ درس عرفان القرآن کی 94 ویں نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے درس قرآن دیا۔ اس محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا، جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ ناز میں ہدیہءِ عقیدت پیش کیا گیا۔ علامہ محمد فیاض بشیر نے خصوصی خطاب فرمایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ و یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمدا قبال اعظم نے مورخہ 08 اپریل 2013ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور نظامت امورخارجہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ نظامت امورخارجہ کے ساتھ میٹنگ میں ڈائریکٹر جی ایم ملک، سجاد العزیز قادری، ندیم احمد اعوان، حافظ عمیر وقاص، محمد وسیم افضل اور عظمت علی قادری شریک تھے۔ انہوں نے یورپ اور برطانیہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جاری سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی اور رپورٹ پیش کی۔
ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر ہونے والے الیکشن قوم و ملک اور حقیقی جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہونگے۔ ایسے غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں کوئی مستحکم حکومت نہ بن سکے گی بلکہ Hung پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ جس کے نتیجے میں قوم کو پھر اتنا بڑا تماشا دیکھنا پڑے گا۔ قوم پچھلی حکومت کے پانچ سال بھول جائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ پاکستان قوم کو تلاش کر رہا ہے۔ ہم پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان تو ہیں مگر پاکستانی نہیں رہے۔ آج گروہوں میں بٹے رہنے کی روش سے تائب ہو کر پھر سے قوم بننا ہو گا۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے برطانیہ میں روزنامہ اوصاف کو اپنے نہایت تجربہ کار اور با صلاحیت صحافی راجہ فریاد خان کو ایڈیٹر مقرر کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنے سابقہ ریکارڈ کو قائم رکھتے ہوئے نظریہ پاکستان کو فروغ دیں گے، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اس سے روزنامہ اوصاف پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے کیونکہ ان کا اپنا فرزند اب انکے خیالات کی ترجمانی کرے گا۔
گوجرخان: تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد 6 اپریل بروز ہفتہ دن 3 بجے علی پلازہ گوجرخان میں کیا گیا۔
چشتیاں: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی (لاہور) کے زیر اہتمام سلسلہ وار ماہانہ میڈیکل کیمپس کے سلسلہ کے17 ویں کیمپ کا انعقاد 6 اپریل 2013 بروز اتوار ہوا۔ کیمپ میں بورڈ آف ڈاکٹرز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی حکومت اور ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں وہاں تحریک منہاج القرآن لاہور کے ایک ٹاؤن کے ایک ونگ کی غریب عوام کو صحت کی فراہمی کے لئے جدوجہد نہ صرف حیران کن بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی (یونان) میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے مورخہ 06 اپریل 2013 کو ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان کے عظیم ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.