سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور ایم۔ کیو۔ ایم کی انتظامات کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی مارچ کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر رضا ہارون اور حیدر عباس رضوی، جبکہ منہاج القرآن کے قائدین میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چوہدری موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں، ایک مکمل کلچر کا نام جمہوریت ہے، پاکستان کی جمہوریت انتخابی آمریت ہے، جمہوریت کو اصل روح کے مطابق پٹڑی پر چڑھائیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کی جرات نہیں، مرکزی حکومت اسلام آباد کے سانپوں سے ڈرا رہی ہے، نیولے ساتھ لیکر آئیں گے۔ آئین کی عمل داری اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو منوانے کیلئے لانگ مارچ کیا جا رہا ہے، الیکشن 90 دن سے ایک دن بھی آگے نہیں جانے دیں گے۔
09 جنوری 2013ء کو CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف بیان کیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا آغاز 13 جنوری کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہوگا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے قافلے ناصر باغ اور مینار پاکستان سے مرکزی مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کے چودہ جنوری کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اس طریقے کے تحت ٹریفک پولیس اور تھانوں میں تعینات پولیس اہلکار کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو یہ کہہ کر بند کر رہے ہیں کہ ’اُن کے کنٹینر میں بارودی مواد موجود ہے‘۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن سٹی(خواجہ ڈونگ) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 09 جنوری 2013ء کو عظیم الشان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن اول دن سے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے میدان عمل میں ہے۔ 32 سال کے عرصہ میں دنیا کے 90 ممالک میں اپنا وسیع نیٹ ورک قائم کر چکی ہے۔ 23 دسمبر کو اپنے محبوب قائد کی آواز پر مینار پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد خواتین و حضرات نے لبیک کہا۔ 23 دسمبر کے اجتماع میں عوام کے جم غفیر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں موجود انتخابی نظام میں آئین پاکستان کی روشنی میں اصلاحات کا ایجنڈا پیش کیا۔ کیونکہ اس انتخابی نظام میں 65 سالوں سے عوام پاکستان کے بنیادی حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے۔
لاہور…مجلس وحدت المسلمین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر راستے بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پنجاب کے بھی کچھ علاقوں میں کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔
08 جنوری 2013ء کو عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ایم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں شکیلہ طاہر (صدر)، صفیہ رفعت (ناظمہ)، سلمی صابر (ناظمہ تربیت)، راحیلہ رفعت (ناظمہ نشرواشاعت) اور قریبی یونین کونسلز کی ناظمات شامل تھیں۔ اس اجلاس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مختلف اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
سلطان احمد علی نے کہا کہ عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں تبدیلی کے مکمل وژن کے ساتھ ایسی قیادت ملک کو میسر آ چکی ہے، جو قوم کو منزل مراد تک پہنچا کر دم لے گی۔ پوری قوم تبدیلی اور انقلاب کی اس آواز کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ میں ہماری کال پر لاکھوں مریدین تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ یونٹ شکریال زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام 6 جنوری بروز اتوار بعد از نماز مغرب عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی رفیق صدیقی (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان) تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف قاری غضنفر علی نعیمی نے حاصل کیا۔
مورخہ 5 جنوری 2013ء بروز ہفتہ منہاج پبلک سکول عباس پور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر طیب ضیاء تھے۔
تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد ملک احسان محفوظ کی قیادت میں پادری عارف چوہان اور دیگر کو 14 جنوری کے پروگرام کی دعوت دینے کے لئے یوپی چرچ پہنچا جہاں پادری عارف چوہان، چوہدری اکرام، زاہد مسیح، سہیل مسیح اور خرم مسیح نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وفد میں ملک احسان محفوظ، ظہیر مغل، راجہ محمد عمر اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ( ویلبی ) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 05 جنوری 2013ء بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے ذیلی مراکز میں سے کسی ایک مرکز میں ہر ہفتہ گیارہویں شریف کا ختم پاک ہوتا ہے اس دفعہ یہ شرف ویلبی کے سنٹر کو حاصل ہوا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں غریب مسلمانوں کیلئے بنایا تھا۔ جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار اکڑی گردنوں کے ساتھ 65 سال سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے پہلے یہ تبدیلی کی تحریک تھی مگر اب یہ انقلاب بن چکا ہے۔ غریب عوام 14 جنوری کو اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔ کردار کشی، تہمتوں اور گالیوں کا جواب نہیں دونگا۔ مشائخ عظام آج پاکستان بچانے کیلئے وہی کردار ادا کریں جو انہوں نے تحریک پاکستان کے وقت قائد اعظم کی قیادت میں کیا تھا۔ آج سب کو مل کر پاکستان بچانا ہے۔
گوجرخان: یکم جنوری 2013ء شام 6 بجے 14 جنوری کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور درود پاک سے کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.