سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر دنیا کا سب سے بڑا تحریر سکوائر برپا کیا جائے گا۔ یہ جلسہ کراچی میں ایم کیو ایم کی بھرپور شرکت سے منعقد کیا گیا اور طاہرالقادری کے بعد ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا اجتماع پرامن ہو گا جس میں کسی درخت کی ایک ٹہنی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور خون کا ایک قطرہ تک نہیں بہے گا۔
اس موقع پر شرکاء کو بذریعہ ویڈیو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی لانگ مارچ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر خواتین بھی شرکت کریں۔ اسلام آباد کو دنیا کا سب سے بڑا تحریر اسکوائر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عوامی جمہوری انقلاب ہماری منزل ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں افراد کے سمندر نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا پرامن آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے 14 جنوری کو عوامی مارچ کریں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس دن مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں، بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔
کنونشن میں ضلعی ممبران نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی جلسہ میں سیالکوٹ سے 900 بسوں پر مشتمل قافلے نے شرکت کی، جبکہ 14 جنوری کو ان شاء اللہ 2000 بسوں کا قافلہ عوامی مارچ میں شرکت کرے گا۔ علامہ غلام تیمور ربانی نے سیالکوٹ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔
URI انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایمبیسڈر ہوٹل لاہور میں کرسمس اور ہیپی نیو ایئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ پیس سنٹر URI کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز چنن نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بھی خصوصی دعوت دی۔ جنہوں نے وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کے علاوہ کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ سید مدثر محی الدین اور حافظ علامہ طاہر بغدادی نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (خواجہ ڈونگ) انچھن سٹی ساؤتھ کوریا میں مورخہ 01 جنوری 2013ء کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں گردونواح سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی
لاہور: جمہوریہ ترکی کے تین رکنی وفد نے دورہءِ پاکستان کے دوران 28 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر صالح یوسل نے کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا مشن ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے ہے۔ نظام انتخاب میں اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انتخابی اصلاحات سے جمہوریت مضبوط ہو گی اگر یہ اصلاحات پہلے ہو جاتیں تو ضمنی الیکشن کے نتائج مختلف ہوتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف کھڑے ہیں ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
ملک کے سب سے بڑی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں عوامی مارچ کے حوالے سے سرگرم ہے۔ ایم ایس ایم مختلف کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر کارنز میٹنگز ، اجلاسز اور کیمپس کا انعقاد کررہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعوت انقلاب پر طلبہ متحرک ہیں۔ مختلف شہروں میں کارنر میٹنگز میں طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تبدیلی کا صحیح وقت آگیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی ورکرز کنونشن 30 دسمبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ اس کنونشن میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ پاکستان بھر کے شہروں اور بیرونی دنیا کے 90 ممالک سے لاکھوں لوگ نے شرکت کی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کو مین سٹریم میڈیا اور چینل 92 کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کیا گیا۔
گوجرخان: گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج ٹی وی کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
تحریک منہاج القران اسلام آباد کے صدر ابراررضا ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، ناظم تحریک عرفان طاہر نے کہا ہے کہ فرسودہ، کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم سیف اللہ خان، ایم این اے آصف حسنین، جوائنٹ انچارج محمد رفیق، ممبر صوبائی تنظیم فیض اللہ، زونل انچارج ملک منیر انجم، جوائنٹ انچارج متین خان،سوشل فورم کے انچارج راجہ آفتاب،سلمان اقبال عرف مانی بھائی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صوفیان صابر، ملاعمرخان،قاری ایاز اور دیگر بھی موجودتھے ۔
کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پرامن عوامی مارچ کے حوالے ہدایات دیں، انہوں نے عوامی مارچ کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ابتداء اپنے گھر کا سارا زیور عوامی مارچ فنڈ میں دے کر خود اپنے ہاتھ سے کی۔ قائد کے اس جذبہ ایثار کے دیکھتے ہی کارکنان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں، اور انہوں نے بھی ایثار صحابہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے تحریک کے جملہ فورمز سے 50 لاکھ روپے جمع کر کے عوامی مارچ اسلام آباد کے لیے پیش کر دیئے۔
30 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے عالمی ورکرز کنونشن کی براہ راست کاروائی چینل 92 کے ذریعے دیکھائی گئی، جس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم نے کیا، اس پروگرام میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان سے خصوصی خطاب چینل 92 کے ذریعے کارکنان کو دیکھایا گیا۔ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عوامی مارچ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے آغاز کے بعد تحریک منہاج القرآن لودہراں میں بھی فنڈ ریزینگ کا آغاز کیاگیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.