سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں سرائے عالمگیر پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کا پوتا طلحہ بٹ اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ سرائے عالمگیر پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23دسمبر کو آمد سے قبل طلبہ کے ذریعے بیداری شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں گے اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور ان کا 23 دسمبر کو پاکستان میں بھرپور خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس کو بدلے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی سسٹرز ٹیم نے 23 دسمبر کے اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جو تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ویمن لیگ کی سسٹرز علاقہ میں گھر گھر جا کر خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کے جلسہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی دعوت دے رہی ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکپتن کے زیراہتمام مورخہ 9 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہوکر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچانے کے ایجنڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ طلبہ وہی کردار دہرائیں گے جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا۔ طلبہ ریلی میں بدل دو یہ نظام کے نعرے بلند کرتے رہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’جاگو سیالکوٹ مہم‘ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کا پیغام عوام الناس تک پہچانے کے لئے مصطفوی موبائل وین کے ذریعے سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر ’آؤ تبدیلی کے لئے‘ ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔
مورخہ 09 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ناڑی ضلع خوشاب کے زیراہتمام ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن خوشاب کے راہنما غلام رسول، محمد تنویر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر صدام حسین سمیت تمام فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تمام حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اے آر وائی نیوز کو دیا جانے والا خصوصی انٹرویو بھی دیکھایا گیا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ وقت دور نہیں جب غریبوں کی گردنیں اونچی کی جائیں گی۔ طلبہ کو ان کے حقوق دئیے جائیں گے اور استحصالی نظام انتخاب کو سمندر برد کیا جائے گا، جس نے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی، انتہاپسندی اور بدامنی کیخلاف کچھ نہیں دیا۔
تحریک منہاج القرآن عارف والا کے زیراہتمام ریاست بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ محمد لطیف مدنی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 9دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ہفتہ وار میٹنگ صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالطیف مدنی، امیر تحریک پاکپتن الحاج رانا منظور علی، تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔
23 دسمبر کے پروگرام کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں پیران عظام، علمائے کرام اور مشائح سے رابطہ مہم پر ہے۔ اسی تناظر میں وفد نے پیر مستوار قلندر مخدوم سے آستانہ عالیہ مخدوم پور شریف میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور میں فقیدالمثال استقبال کے حوالہ سے خطہ کشمیر کی خوبصورت وادی عباس پور کشمیر میں تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ 20 دن سے جاری ہے۔ جس کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر سے عوامی استقبال جلسہ کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ 21 دسمبر کی شام تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کے لئے آ رہے ہیں۔ کیمپ کو 23 دسمبر کے پروگرام کے فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔
7 دسمبر 2012 منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام گوجرخان کالج آف کامرس میں 23 دسمبر کے حوالے سے بیداری شعور کنونشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.