سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نائب ناظم پنجاب چوہدری قمر عباس دھول نے مورخہ 15 اکتوبر 2012ء کو حلقہ پی پی 264 کے امیدوار چوہدری غلام مرتضیٰ اعوان سے حاجی محمد انور مغل کی رہائش گاہ پر خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی بیدارئ شعور مہم میں شانہ بشانہ چلنے کی دعوت دینا تھا۔
علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے سلسلہ وار ماہانہ 93 ویں درس عرفان القرآن کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی قانون سازی کے لئے UN اور عالمی قانون بنانے والوں کو اس قانون کے بارے میں ہدایت نامہ بھیجا ہے۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حصال یونٹ کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہء درود شریف حافظ محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اس موقع پر سید ذکی الحسنین شاہ بخاری آستانہ عالیہ حصال شریف نے خصوصی شرکت کی اور ملالہ یوسف زئی اور دیگر طالبات کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔
اس تقریب سعید سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے، وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اسلام میں ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا ظالم کا معاون بننے کے مترادف ہے، جس کے لیے اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے کرپٹ نظام کے پر امن خاتمہ اور استحکام پاکستان کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پر پُرامن انقلاب مارچ ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 46 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعدنماز فجر منعقد ہوا، جس میں وائس پرنسپل منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور ڈاکٹر محمد حبیب رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے شاگرد رشید مرکزی ناظم دعوت علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتمام سپانش کلاس کی نئی کلاس کا آغاز 22 اگست 2012ء کو ہوا، داخلے کے خواہش مند افراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ کلاس 22 نومبرتک جاری رہے گی جبکہ آئندہ کلاس 20 دسمبر 2012ء کو شروع ہوگی۔
ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرنے اور اس کی صحت یابی کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب لاہور پریس کلب میں ہوئی۔ یہ تقریب URI پاکستان اور منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ پاکستان کے مقتدر طبقے کی نفسیات فراعین مصر جیسی ہے، وہ عوام کو غلام سمجھتے ہیں۔ کارکن سن لیں امسال 23 دسمبر کو پاکستان آ رہا ہوں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ اور یورپ اس سال پاکستان کے دور دراز اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے گی تاکہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں غرباء اور مساکین او ردیگر ضرورتمندوں تک قربانی کاگوشت پہنچ سکے۔
ریلی کے دوران تحریک منہاج القرآن علی پور کے قائدین نے شہر کے مختلف مقامات پر خطابات کرتے ہوئے امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی پر زور مذمت کی۔
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیپارٹمنٹ آف وٹرنری اینڈ اینمل سانسئز کے زیراہتمام فری طبی کیمپ برائے حیوانات منعقد کیا گیا، جس میں نامور پروفیسرز، ڈاکٹرز اور یوینورسٹی کے طلبہ نے گہری دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔ اس کیمپ کی بھر پور تشہیر کی گئی جس کے باعث دور و نزدیک سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے جانوروں کو لے کر آئے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کھوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اورمحب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
14 سالہ بچی ملالہ یوسف زئی پر مذموم ترین قاتلانہ حملہ کے خلاف پرزور مذمت اور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے 10 اکتوبر 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔
شہر اقبال سیالکوٹ میں صاحب میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی معروف نعت خواں صائمہ محمد شریف نے حضرت واصف علی واصف کا خوبصورت لکھا ہوا کلام پیش کیا تو سامعین پر ایک رقت آمیز کیفیت چھا گئی اور ہال نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.