سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کوہالی ڈے ان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 05 مارچ 2011ء کوانٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کے چیئرمین سعید الدین، سرپرست ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ نیاز محمد خان، صدر ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد سکندر باچہ، عابد علی بیگ، حاجی محمد نجیب، ارشد نیاز، محمد افضل اعوان، حافظ محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ، حافظ محمد ذوالفقار، حافظ محمد طیب، غلام مصطفی اور تحریکی کارکنان نے بھر پور استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 14 فروری 2011ء بروز پیر بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ عدنان سیالوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام گذشتہ سالوں کی طرح مورخہ 5 فروری بروز ہفتہ جامع مسجد کولون کے کمیونٹی ہال میں استقبال ربیع الاول کے حوالہ سے عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی۔ محفل میں نیاز محمد خان سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ، صدر پاکستان ایسوسی ایشن کیپٹن شہزادہ سلیم احمد، چیف امام جامع مسجد کولون مفتی محمد ارشد اور حاجی محمد نجیب نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیدار اور متحرک ساتھی الفت حسین نے مورخہ 10 دسمبر 2010ء بروز جمعہ کو پہلی دفعہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انھوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ الفت حسین نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران ہانگ کانگ کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے مورخہ 29 نومبر2010ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری جو ان دنوں ہانگ کانگ کے تنظیمی دورہ پر ہیں نے مورخہ 08 نومبر2010ء بروز سوموار کو ہانگ کانگ کے مشہور کالج اسلامک کالج ٹیوٹ میں ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 6 نومبر 2010ء بروز ہفتہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کے کلب ہال میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے جبکہ سیمینار کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر احمد بلال نے کی۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 06 نومبر 2010ء بروز ہفتہ 5 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 26 جولائی 2010ء بروز سوموارشب برات کے حوالہ سے ایک خوب صورت اور روحانی محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 10 جولائی 2010ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوب صورت محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 13 فروری 2010ء کو پاکستان کلب ہال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل نعت منعقد کی گئی۔ ہانگ کانگ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ استقبال ربیع الاول کی محفل تھی۔ جس میں ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر احمد بلال پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 15 نومبر 2009ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو شیک لی کمیونٹی ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹرز میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
23اپریل بروز جمعرات ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں طلباء و طالبات کے لئے ایک تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور دیگر افسران نےشرکت کی ۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے پولیس افسران کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں خوش آمدید کہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.