سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن یو سی 1 (کراچی) کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تسبیحہ شفیق نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سینئر نائب صدر علی اوسط نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے، وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطا ب کر رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام طارق روڈ رحمانیہ مسجد میں ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔ علامہ محمد شریف کمالوی تین روزہ کورس کے معلم تھے۔ منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں میں خواجہ ڈاکٹر محمد اشرف، اقبال میمن، لطافت محمود، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، حافظ اصغر، سید طیب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر قیصراقبال قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کے ظالمانہ اضافے کی جو روش اختیار کر رکھی ہے اس کا نتیجہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کئی گنا اضافے کی صورت میں معصوم عوام بھگت رہے ہیں۔
کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ مسجد رحمانیہ میں شب برات کے موقع پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
سندھ: تحریک منہاج القرآن کے صوبائی مرکز جامعہ مسجد رحمانیہ (ٹرسٹ) طارق روڈ پر رمضان المبارک کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس کا انعقاد 28 مئی2013 کو ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ناظم کورسز نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جس میں نماز، قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور روزمرہ کی دعائیں شامل ہیں اور بتایا کہ مخصوص منتخب نصاب اس کورس میں پڑھایا جائے گا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے سندھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیمات کو آئیں دین سیکھیں کورسز منعقد کروانے کی ذمہ داری سونپی اور معلم کا تقرر بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورسز کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دونوں مہمانوں نے خصوصی لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام ساتویں سالانہ اسلامک لرننگ کورس (15جون تا 30جون 2013 ) کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی اور اندرونِ سندھ سے 40 طالبات نے شرکت ہیں۔ کورس کے انعقاد کا مقصد طالبات کو اسلام کے حقیقی پہلوؤں سے روشناس کروا کر انکی علمی، فکری، اخلاقی و روحانی تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔ کورس کی سرپرستی منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی بالخصوص ناظمہ تربیت محترمہ رابعہ انوار اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ کنیز عائشہ اور منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی کی پرنسپل محترمہ فوزیہ شوکت کر رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی مرکز جامع مسجد رحمانیہ (کراچی) میں ہفتہ وار حلقہ درود و فکر زیر سرپرستی الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف منعقد کیا گیا۔ جس میں جامعۃ المنہاج تحفیظ القرآن کراچی کے طلبہ اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں علامہ نفیس قادری نے اختتامی دعا کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے رہنما محمد نصیر قادری کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں۔ کراچی میں محمد نصیر قادری کی رہائش گاہ پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن سندھ اور کراچی کے رہنماء ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف، علامہ نفیس قادری، اقبال بادریا، لطافت محمود،رفیق مذنی اور زاہد لطیف نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ نفیس قادری نے ماں کی شان اور فرائض پر گفتگو کی۔ آخر میں مرحومہ کے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات انسانی کے عروج کا نشان ہے۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی شان کو اہل زمین اور اہل آسمان کے سامنے واضح کر دیا۔ معراج مصطفی شان مصطفی کا سنہری باب ہے، جس پر رہتی دنیا کو فخر رہے گا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ رحمانیہ کراچی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی تسلیم کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی حمایت کر دی۔ وہ نمائش چورنگی میں مرد و خواتین کے ہزاروں شرکاء کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر جماعت اسلامی کو بھی بائیکاٹ کا اعلان کرنا پڑا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.