سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے راہنما محمد آدم بھٹی کے والد لیاری ٹاؤن کراچی میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے جس پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے لیاری ٹاؤن کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔
تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے رہنما حافظ اظہر سعید اسلامک فاؤنڈیشن اسکول شریف آباد کے پرنسپل ملک جنید بابر ملک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مترجم عرفان القرآن پیش کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سیکرٹریٹ میں سیاچن اور طیارہ حادثے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام "بیداری شعور اور نوجوان" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جہاں صدر راؤ طیب، زاہد حسین، ارشد مقصود، زاہد چوہدری، فہیم خان، عماد الدین، بشیر مروت، سید اقبال قادری اور راؤ کامران محمود نے کثیر تعداد میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 8ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 ربیع الاول کی شب (بمطابق 11 فروری 2012ء) کو منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مارچ 12 ربیع الاول کے دن (بمطابق مورخہ 5 فروری 2012) ہوا جس کی قیادت امیر تحریک کراچی سید محمد ظفر اقبال نے کی۔ ان کے ساتھ نائب امیر تحریک قیصر اقبال قادری، ناظم تحریک راؤ کامران محمود، اشرف قیصر ایڈووکیٹ و دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن کراچی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے گزشتہ دنوں کراچی میں مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میاں نواز شریف کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن پاک "عرفان القرآن" کا نسخہ اور دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔
24 دسمبر بروز ہفتہ "میرکارواں اک مثال جاوداں" کے عنوان سے مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام طلبہ کی ذہن سازی اور انہیں قائد کے فرمودات سے روشناس کرانے کیلئے دوسرا سالانہ سیمینار نیشنل میوزیم کراچی میں منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف ملک کی ممتاز مذہبی و علمی شخصیات میں عرفان القرآن اور دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے نسخہ جات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا، ایم کیو ایم کی رہنماء خوش بخت شجاعت اور آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب احمد بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں ملاقات کی۔ آپ کی یہ ملاقات 27 اگست 2011ء کو وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کے موقع پر ہوئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام 4 اپریل 2011ء کو نیپا چورنگی کراچی میں "بیداری شعور مہم" کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر ساجد ندیم گوندل ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن مبارک کا ذکر جمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ وہ حسن ہے جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پورا حسن کائنات میں آشکار کر دیا جاتا تو زنان مصر جیسا حال لوگوں کا ہوجاتا۔ کوئی اپنی انگلیاں کاٹ لیتا تو کوئی اپنی آنکھیں نکال لیتا۔
مرکزی نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپس برائے معلمین و معلمات کا انعقاد کراچی میں ہوا جن میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف سعودی عرب کے قونصل جنرل فلاح محمد الروہیلی، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سہیل بن مطارالقطبی، قونصل جنرل کویت نصیر ریدین الموتاری، قونصل جنرل اومان خامس محمد الفارسی، قونصل جنرل بحرین عادل عبدالرحمن محمد تقی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل روفالس آر عدنان اور دیگر شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کی کتاب پیش کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل نمبر 7 لیاری، کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول کانفرنس کی نشست 9 فروری 2011ء بعد نماز ظہر مندرہ کمیونٹی ہال مندرہ آباد لیاری میں منعقد ہوئی۔ ہال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں اور کتبوں سے سجایا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.